• Latest
  • Trending
  • All
گگوئی کے اعزازپرتنازعہ جاری،حُریت کی احتجاجی کال

ہندوستان صاف صاف بولے ہم سُننے کو تیار ہیں

30/05/2018
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

ہندوستان صاف صاف بولے ہم سُننے کو تیار ہیں

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
30/05/2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
گگوئی کے اعزازپرتنازعہ جاری،حُریت کی احتجاجی کال
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// مرکزی سرکار کی مذاکراتی پیشکش پر باضابطہ رد عمل میں جموں کشمیر کی ”مشترکہ مزاحمتی قیادت“نے تحمل کے ساتھ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ”مبہم اور غیر واضح“قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نئی دلی ”ابہام “دور کرے تو کشمیری قیادت مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔بزرگ راہنما سید علی شاہ گیلانی کی قیادت والی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ وہ ” اختلافات وتنازعات کواُجاگرکرکے پوائنٹس اسکورنہیں کرناچاہتی ہے“۔

بندکمرے میںطویل مشاورت کے بعدسیدعلی گیلانی ،مولوی عمرفاروق اوریاسین ملک نے مشترکہ بیان میں کہا”حکومت ہنداپناموقف واضح کرے توہم یک زبان ہوکر کہتے ہیں کہ ہم مذاکراتی عمل میں شامل ہوجائیں گے۔مشترکہ مزاحمتی قیادت بیانات کے ذریعے اختلافات وتنازعات کواُجاگرکرکے پوائنٹس اسکورنہیں کرناچاہتی بلکہ بھارت سرکارکی ایماءومنشاکوسمجھناچاہتی ہے“۔

”مزاحمتی قیادت بھارت کے اربابِ اقتدار سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ ان کھلے تضادات کے ماحول میں مذاکرات کی آخر کونسی صورت باقی بچ پاتی ہے جس سے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے۔ مزاحمتی قیادت مذاکرات برائے مذاکرات کی قائل نہیں ہے، بلکہ اپنے واضح موقف اور غیر مبہم طریق کار پر کاربند ہوتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتی ہے“۔

سید گیلانی کی رہائش گاہ کے اندر تینوں قائدین کے مابین اڑھائی گھنٹے کی طویل مشاورت ہوئی جس میں وادی کے موجودہ حالات پر بحث کرنے کے علاوہ مرکزی سرکار کی جانب سے حالیہ ایام میں مذاکرات کیلئے تیار ہونے کے اشارے دئے جانے پر بھی مفصل بات ہوئی۔بعدازاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا”ایک غیر معمولی اجلاس میں ریاست جموں کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے (مشترکہ قیادت نے)کہا کہ پچھلے کئی روز سے بھارت کے مختلف ارباب اقتدار کی طرف سے مذاکرات کے حوالے سے مبہم اور غیر واضح بیانات داغنے میں سبقت لینے کی کوششیں کی گئیں۔ بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جی نے ایک ہی سانس میں حریت اور پاکستان سے مذاکرات کی ڈفلی بجاتے ہوئے کشمیر ہمارا اور کشمیری ہمارے اپنے ہیں کی راگ الاپنے میں کوئی دیر نہیں کی۔ بھارت کی وزیرِ خارجہ ششما سوراج نے مذاکرات کو پاکستان کی طرف سے بقول اُن کے دہشت گردی بند کرنے سے مشروط کردیا، بی جے پی کے صدر امت شاہ کا فرمان ہے کہ بھارت کی طرف سے رمضان جنگ بندی صرف لوگوں کے لیے ہے نہ کہ عسکریت پسندوں کے لیے، جبکہ قابض پولیس انتظامیہ کے ڈائیریکٹر جنرل یہ نوید سنارہے ہیں کہ جنگ بندی مجاہدین کی گھر واپسی کے لیے ہے“۔بیان میں مزید درج ہے”مزاحمتی قیادت بھارت کے اربابِ اقتدار سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ ان کھلے تضادات کے ماحول میں مذاکرات کی آخر کونسی صورت باقی بچ پاتی ہے جس سے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے۔ مزاحمتی قیادت مذاکرات برائے مذاکرات کی قائل نہیں ہے، بلکہ اپنے واضح موقف اور غیر مبہم طریق کار پر کاربند ہوتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتی ہے“۔

یاد رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے حال ہی ایک ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ مرکز پاکستان اور حریت کانفرنس کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے تاہم وزیر خارجہ سُشما سوراج نے پاکستان کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کو ایک بار پھر ”دہشت گردی بند کرنے“کے ساتھ مشروط کیا جبکہ بھاجپا صدر امت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں رمضان کے دوران کیا گیا سیز فائر جنگجووں کیلئے نہیں ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے مزید کہا ” بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ کشمیر کے موقعے پر مسئلہ کشمیر کو امن اور ترقی کے ساتھ مشروط کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے تاریخی تناظر کو نظرانداز کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اس نام نہاد امن کو قائم ودائم رکھنے کے لیے ریاست کو لاکھوں کی تعداد میں بھارت کے قابض افواج کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگوں کی زندگی جہنم زار بنی ہوئی ہے۔ ریاست کی موجودہ گھمبیر صورتحال میں بھارتی وزیر اعظم کے نعرہ امن وترقی کو ایک مذاق ہے جبکہ وزیر اعظم کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اختیار کردہ موقف بھی ان کے اپنے وزیر داخلہ، وزیر خارجہ یا بی جے پی صدر امت شاہ کے موقف کے ساتھ میل نہیں کھاتا ہے۔ بھارت کی موجودہ برسرِ اقتدار قیادت کی طرف سے مذاکرات کے حوالے سے بانت بانت کی بولیاں بولنے کی بنیادی وجہ اُن کی طرف سے اگلے سال آنے والے پارلیمانی الیکشن میں اپنے ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کی خاطر محض ایک چال ہے۔مزاحمتی قیادت یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ آخر بھارت کی مذاکرات کی رٹ کو کس طرح سنجیدگی سے لیا جاسکتا ہے، جبکہ مذاکرات کے حوالے سے ان کے قول وفعل میں بھی ہمالیائی تضاد موجود ہے“۔

Tags: FeaturedIndia TodayJRLKashmir IssuePakistanRajnath SInghTalks
Share15Tweet10Share4Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version