• Latest
  • Trending
  • All
ماجد خان کی جنگجوئیت کا ڈرامائی اختتام!

ماجد خان کی جنگجوئیت کا ڈرامائی اختتام!

18/11/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

ماجد خان کی جنگجوئیت کا ڈرامائی اختتام!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
18/11/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
ماجد خان کی جنگجوئیت کا ڈرامائی اختتام!
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع میں ایک ابھرتے فٹبال کھلاڑی ماجد خان کے جنگجو بن جانے کا ڈرامہ باالآخر انکے سرنڈر کردینے پر ختم ہوگیا ہے اور وہ واپس لوٹ آئے ہیں سے جس انکے والدین نے راحت کی سانس لی ہے۔ماجد کے سرنڈر کے حوالے سے تاہم ابہام ہے کہ پولس نے نہایت احتیاط بھرتی ہوئی ہے جبکہ کئی سطحوں پر کئی طرح کے بیانات دئے جاچکے ہیں۔اس دوران وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ماجد خان کے ہتھیار چھوڑ دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک ماں کے پیار کی جیت کہا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماجد کو تنگ طلب نہ کرکے عام اور پر سکون زندگی گذارنے کا موقعہ دیا جائے گا۔

بعض حلقوں کا خیال تھا کہ اپنی خوبروئی اور مشہوری کی وجہ سے ماجد خان برہان وانی کے بعد کشمیری نوجوانوں کیلئے میدان جنگ میں نئے ”آئکن“ثابت ہوسکتے ہیں۔

ماجد خان،جو اپنے علاقے میں فٹبال اور کرکٹ کھیلنے کے علاوہ فرنگیوں کے جیسی اپنی شکل کیلئے مشہور ہیں،گذشتہ ہفتے گھر سے غائب ہوکر سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر بندوق لیکر ظاہر ہوئے تھے۔ماجد کے لشکر طیبہ کے ساتھ جاملنے کی خبر سے وادی کشمیر سے لیکر دور دور تک سنسنی سی پھیل گئی تھی اور یہ بحث شروع ہوگئی تھی کہ مسئلہ کشمیر کس طرح کشمیری نوجوانوں کے امکانی روشن کیرئر اور انکی زندگی کو کھائے جارہا ہے۔بعض حلقوں کا خیال تھا کہ اپنی خوبروئی اور مشہوری کی وجہ سے ماجد خان برہان وانی کے بعد کشمیری نوجوانوں کیلئے میدان جنگ میں نئے ”آئکن“ثابت ہوسکتے ہیں۔

کشمیر پولس کے چیف منیر خان نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ماجد خان کے بارے میں پوچھے جانے پر ماجد کے ساتھ ساتھ سبھی مقامی جنگجووں سے لوٹ آنے کی اپیل کی تھی۔آئی جی کشمیر نے کہا تھا کہ وہ ماجد خان کے گھروالوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جو اپنے بیٹے کو واپس لے آنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان کوششوں میں مدد دینگے اور چاہیں گے کہ مذکورہ ہتھیار چھوڑ کر واپس معمول کی زندگی گذارنے کیلئے لوٹ آئے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر مقامی جنگجو سرکاری فورسز کے ساتھ جھڑپ ہونے کے دوران بھی ہاتھ کھڑا کریں تو انہیں بخش دیا جائے گا۔انکے اس بیان کے محض چند گھنٹوں کے بعد ہی ماجد خان کے سرنڈر ہونے کی خبر اسی سنسنی کے ساتھ پھیل گئی کہ جس طرح خود انکے اچانک جنگجو بننے کی نا قابلِ یقین خبر پھیل گئی تھی۔

اننت ناگ کے ڈگری کالج میں کامرس کی ڈگری کے طالب عالم ماجد خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ نہ صرف ایک اچھے کھلاڑی رہتے ہوئے کئی تمغے جیت چکے ہیں بلکہ وہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے رہے ہیں۔البتہ وہ شروع سے علیٰحدگی پسند خیالات کے حامل رہے ہیں اور اپنے علاقے میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور پھر سرکاری فورسز پر ہونے والی سنگ بازی کے جیسے واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں۔تاہم اندازہ ہے کہ اگست میں انکے دوست یاور نسار شیر گوجری کے جنگجو بن کر فوج کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد ہی ماجد نے جنگجو بننے کا ارادہ کرلیا تھا۔یاور نسار ہتھیار اٹھانے کے محض دس دن بعد اننتناگ قصبہ کے مضافات میں بانڈرپورہ نامی گاوں میں فوج کے ہاتھوں مارے گئے تھے اور ماجد خان کو اپنے دوست کے جنازے میں پھوٹ پھوٹ کر روتے دیکھا جاچکا ہے۔اکتوبر29کو ماجد خان نے یاور کے راستے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے یوں اپنا فیس بُک اسٹیٹس لکھا تھا”جب شوقِ شہادت ہو دل میں تو سولی سے گھبرانا کیا“۔

ماجد کے والدین،جنکے وہ اکلوتے فرزند ہیں،نے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے ذرئعہ ماجد کی واپسی کیلئے زبردست مہم چلائی۔چناچہ ماجد کی والدہ نے اس بات کی خوب تشہیر کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے گھر سے جانے کے بعد سے نوالہ تک نہیں اٹھایا ہے جبکہ انکے والد کودل کا دورہ پڑنے کے بعد ایک مقامی اسپتال میں بھرتی کرائے جانے کی تصویریں بھی وائرل ہوگئیں جن پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے خان سے اپنے والدین کے پاس لوٹ آنے کی اپیل کی تھی۔ماجد کی والدہ عائشہ نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا تھا جس میں نڈھال ماں نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ وہ انہیں کس کے سہارے چھوڑ گئے ہیں اور آکر انہیں اپنے ہاتھوں سے قتل کیوں نہیں کردیتے کہ اگر وہ گھر لوٹنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

ریاست میں پولس کے ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید نے تاہم ایک بیان میں کہا کہ ماجد نے سرنڈر تو نہیں کیا ہے البتہ وہ اپنے والدین کے پاس لوٹ آئے ہیں۔

حالانکہ پولس نے اس معاملے میں کئی بیانات دئے ہیں کہ جہاں اسلام آباد ضلع کے ایس پی محمد الطاف نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ماجد نے فوج کے سا،نے خود سپردگی کی ہے وہیں آئی جی کشمیر منیر خان نے ایک اخبار کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس بارے میں کوئی خبر رکھنے سے انکار کیا اور کہا کہ خان نے نہ ہی سرنڈر کیا ہے اور نہ ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ریاست میں پولس کے ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید نے تاہم ایک بیان میں کہا کہ ماجد نے سرنڈر تو نہیں کیا ہے البتہ وہ اپنے والدین کے پاس لوٹ آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی،جنہوں نے گذشتہ دنوں مقامی جنگجووں کو سرنڈر پر آمادہ کرنےپر پولسکیلئے انعام کی رقم دوگنا کردینے کی پیشکش کی ہے،نے ماجد کے لوٹ آنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے”ایک ماں کے پیار کی جیت ہوئی ہے۔اسکی مشفقانہ اپیل نے ماجد،جو ایک ابھرتے ہوئے فٹبال کھلاڑی ہیں،کو گھر لوٹ آنے میں مدد دی ہے۔ہر بار جب کوئی نوجوان تشدد پر آمادہ ہوتا ہے یہ اسکا گھر ہوتا ہے جو سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے“۔سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اسی طرح کے ایک ٹویٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ ماجد خان کو تنگ طلب کئے بغیر عام زندگی گذانے کا موقعہ دیا جائے گا۔خود ماجد کے والد ارشاد خان نے کہا”مجھے تو جیسے نئی زندگی مل گئی ہے،میں اب ٹھیک ہوگیا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں پھر اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہو سکتا ہوں“۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر لشکر طیبہ کا ایک بیان بھی گشت میں ہے کہ جس میں تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ماجد خان کے گھروالوں کی پریشانی دیکھ کر اس نے خود ہی خان کو والدین کی خدمت کیلئے فارغ کردیا ہے حالانکہ اس بیان کے اصل ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

Tags: FeaturedIndian ArmyJK PolicekashmirMajid KhanMilitancyMunir Khan IGPResistance MovementSurrender
Share15Tweet10Share4Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version