• Latest
  • Trending
  • All
اسلام آباد میں ڈیڑھ دہائی کے بعد پہلا اینکاونٹر

اسلام آباد میں ڈیڑھ دہائی کے بعد پہلا اینکاونٹر

26/07/2018
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

اسلام آباد میں ڈیڑھ دہائی کے بعد پہلا اینکاونٹر

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
26/07/2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
اسلام آباد میں ڈیڑھ دہائی کے بعد پہلا اینکاونٹر
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد// سرینگر میں منگل کو ہوئے سنسنی خیز جنگجوئیانہ حملے کے اگلے دن کل سرکاری فورسز نے جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبہ میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران لشکر طیبہ کے دو جنگجووں کو مار گرایا ۔گو جنوبی کمشیر جنگجوئیت کا گڈھ بنا ہوا ہے تاہم اسلام آباد قصبہ میں یہ قریب ڈیڑھ دہائی کے بعد جنگجووں اور سرکاری فورسز کی پہلی لڑائی تھی۔

اسلام آباد قصبہ کے مہمان محلہ میں صبح سویرے سرکاری فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں فورسز کو جنگجووں کے موجود ہونے کی خبر ملی تھی۔پولس کا کہنا ہے کہ جونہی مذکورہ مکان کا گھیرا کیا جانے لگا وہاں موجود جنگجووں نے گولی چلا کر ایک جھڑپ چھیڑ دی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد دو جنگجووں کے مارے جانے پر ختم ہوئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ سرکاری فورسز نے سینکڑوں گولیاں چلانے کے علاوہ کئی بڑے بم استعمال کئے جن سے کم از کم دو مکان زمین بوس اور انکے پڑوس میں دیگر کئی مکان جزوی طور تباہ ہوگئے۔

سرکاری انتظامیہ نے جھڑپ شروع ہوتے ہی پورے قصبے میں کرفیو جیسی بندشیں عائد کردی تھیں تاہم اسکے باوجود بھی سینکڑوں لوگوں نے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرے کئے اور محصور جنگجووں کو نکال کر لیجانے کی ناکام کوششیں کیں۔پولس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جھڑپ کے دوران مقامی لوگوں نے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کے بطور سنگبازی کی جس سے کم از کم ایک پولس اہلکار کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔پولس کے ایک افسر نے بتایا کہ انہیں ایک مکان میں دو یا تین جنگجووں کے موجود ہونے کی خبر ملی تھی جسکے فوراََ بعد یہاں کا محاصرہ کیا گیا اور پھر جھڑپ ہوئی جس میں دو جنگجو،عادل حسین بٹ ولد علی بٹ ساکنہ سازن ڈوڈہ اور بلال احمد ڈار عرف بن یامن ولد محمد یوسف ساکنہ صوفی محلہ کھڈونی کولگام ،مارے گئے ۔

معلوم ہوا ہے کہ عادل حسین بٹ ولد علی بٹ ساکنہ سازن ڈوڈہ30جون 2018کو لاپتہ ہوگئے تھے اور پھر انہوں نے یکم جولائی2018 کو سوشل میڈیا پر ہتھیار اٹھائے اپنی تصویر جاری کرکے جنگجووں کے ساتھ جا ملنے کا اعلان کیا تھا۔وہ محض ماہ بھر تک بطور جنگجو کے جی سکے اور آج ایک خونریز جھڑپ میں مارے گئے۔ ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل شیش پا ل وید نے آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارے گئے جنگجووں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔

ڈوڈہ کے جنگجو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انکی نعش انکے آبائی گھر روانہ کردی گئی ہے تاہم دوسرے جنگجو کی نعش جونہی اننت ناگ کے پڑوس میں انکے آبائی علاقہ کولگام پہنچی تو وہاں پہلے سے ہزاروں لوگ جمع ہوچکے تھے جنہوں نے انتہائی جذؓاتی ماحول میں مذکورہ کی نماز جنازہ پڑھی اور پھر انہیں ”اسلام،آزادی ،پاکستان اور جنگجووں“کے حق میں نعرہ بازی کے بیچ دفن کردیا۔اس دوران یہاں کئی مسلح جنگجو نمادور ہوئے جنہوں نے اپنے ساتھی کو فوجی طرز کی سلامی دینے کیلئے ہوا میں کئی گولیاں چلائیں۔

یہ جھڑپ سرینگر میں گذشتہ روز بٹہ مالو کے حساس علاقہ میں ایک سنسنی خیز جنگجوئیانہ حملہ ہونے کے ایک دن بعد ہوئی ہے جبکہ یہ قصبہ میں 2005 کے بعد اپنی نوعیت کا پیش آمدہ پہلا واقعہ تھا۔تیرہ سال قبل یہاں کے ملک ناگ علاقہ میں فورسز نے ایک پاکستانی سمیت دو جنگجووں کو کئی گھنٹوں کی جھڑپ کے بعد مار گرایا تھا اور تب سے اس قصبہ میں اگرچہ کئی جنگجووئیانہ حملے ہوتے آئے ہیں تاہم جنگجووں کے کسی چھاپہ مار کارروائی میں مارے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

سرینگر میں منگل کو جموں کشمیر آرمڈ پولس ہیڈکوارٹر اور خود جموں کشمیر پولس کے انسپکٹر جنرل کے دفتر کے سامنے ہوئے حملے میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ ایک اور اہلکار زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔پولس نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی ناکے بٹھائے تھے جہاں راہگیروں اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر انکی تلاشی لی جا رہی تھی۔پولس نے اس حملے میں ممکنہ طور ملوث دو موٹر سائیکل سواروں کی تصویر جاری کرکے عوام سے انکی شناخت کرنے میں مدد کیلئے اپیل کی ہے۔

Tags: Anantnag EncounterFeaturedJK PoliceLashkar e ToibahSouth Kashmir
Share15Tweet10Share4Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version