بیروہ میں الیکشن اسٹاف پر پتھراو، فورسز کی ہوائی فائرنگ

سرکاری فورسز پر سنگبازی کرتے ہوئے نوجوانوں کا فائل فوٹو

 

بڈگام کے بیروہ علاقہ میں آج اسوقت کشیدگی پھیل گئی کہ جب الیکشن ڈویٹی کے لئے جارہے عملے کی گاڑیاں یہاں سے گذرنے لگیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز کی معیت میں ملازمین کی گاڑیاں جونہی لوگوں کی نظروں میں آگئیں انہوں نے نعرہ بازی شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگ ان گاڑیوں کی جانب سنگ برسانے لگے۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگ آزادی کے حق میں اور انتخابات کے مخالف نعرے لگارہے تھے۔ چناچہ الیکشن عملے کی حفاظت پر مامور سرکاری فورسز نے ہوائی فائرنگ کی جسکی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے اور لوگ دکانیں بند کرکے بھاگ گئے ہیں۔

سرینگر- بڈگام پارلیمانی نشست پر کل نو اپریل کو ووٹ ڈالے جانے والے ہیں اور علیٰحدگی پسند قیادت نے انتخابات کے بائیکاٹ کی کال دینے کے علاوہ ووٹ دہی کے دن ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہوئی ہے۔

Exit mobile version