سرینگر// واٹس ایپ پر جو فون نمبرز آپ نے ’ایڈ‘ کر رکھے ہوں ان پر تو پیغام بھیجنا ہر کسی کو آتا ہے لیکن ایسے نمبر جو آپ کے فون میں محفوظ نہیں، انہیں ایڈ کیے بغیر پیغام بھیجنا بہت مشکل کام ہے، تاہم اب ٹیکنالوجی سے متعلق ایک ویب سائٹ نے اس مشکل کام کو آسان بنا دیا ہے۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر ’کلک ٹو چیٹ‘ (Click to Chat)کا ایک آپشن ہوتا ہے جس کے ذریعے نمبر کو فون میں محفوظ اور واٹس ایپ میں ایڈ کیے بغیر اس پر پیغام بھیجا اور موصول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے واٹس ایپ ایک لنک تخلیق کرتا ہے جس کے ذریعے اس صارف سے چیٹنگ کی جا سکتی ہے۔
یہ لنک حاصل کرنے کے لیے https://api.whatsapp.com/send?phone= کو اپنے براؤزر میں لکھیں اور اس کے آگے وہ فون نمبر لکھ کر انٹر کا بٹن دبا دیں جس پر آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر https://api.whatsapp.com/send?phone=15551234567
اس طریقے میں نمبر کو +001-(555)1234567 کے فارمیٹ میں کبھی مت لکھیں۔ اس لنک کو کھولتے ہی آپ کے سامنے اگلا پیج نمودار ہو گا جس پر ’میسج‘ کا بٹن نمودار ہو گا۔ اس بٹن پر کلک کریں اور اس نمبر کے حامل شخص کے ساتھ چیٹنگ شروع کر دیں۔