بھارت سے نہ کھیلے تو ہم ختم نہیں ہونگے:میانداد

کراچی// پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہبھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے سے ان کے ملک میں کرکٹ ختم نہیں ہو جائے گی۔ میانداد نے یہاں ایک پروگرام کے دوران یہ بات کہی۔انہوں نے اپنے ہی ملک کے کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مستقبل میں بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے بارے میں بھول کر اپنے کھیل ڈھانچے کو بہتر بنانے پر توجہ دینا چاہئے ۔ پاکستان کے لئے 124 ٹیسٹ اور 233 ون ڈے میچ کھیلنے والے میانداد نے کہا” وہ ہم سے نہیں کھیلنا چاہتے ہیں، تو ایسا ہی رہے گا۔اگر ہمبھارت کے ساتھ نہیں کھیلتے تو اس سے ہمارا کرکٹ ختم نہیں ہوگا۔میانداد نے کہا”ہمیں آگے بڑھنا چاہیے اور ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے بارے میں بھول جانا چاہئے“ ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کو دو طرفہ سیریز کے لیےبھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

سابق کپتان نے کہا” گزشتہ 10 برس سے ہم سے نہیں کھیلے ہیں، تو کیا ہوا؟ کیا اس سے ہمارا کرکٹ نیچے چلا گیا ہے ؟ نہیں، ہم نے اس دوران اور اچھا کیا ہے اور چمپئنز ٹراف¸ میں خطابی جیت اس کی مثال ہے ،پاکستان میں کرکٹ ختم نہیں ہو سکتا“۔2009 کے بعد ہم بغیر بین الاقوامی کرکٹ کے ہی ہیں۔ اس سے پہلے وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندپاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز کو کسی غیر جانبدار مقام پر کرانے کے امکان کو بھی مسترد کیا تھا۔ انہوں نے خارجہ کے وزیر مملکت ایم جے اکبر اور خارجہ سیکرٹری ایس جے شنکر کے ساتھ پارلیمنٹ کی ایڈوائزری کمیٹی کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ جب تک پاکستان ہندکے خلاف دہشت گردی پھیلانا اور فوجیوں پر فائرنگ کرنا بند نہیں کرتا، اس وقت تک دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ کرکٹ کے دو سب سے بڑے حریف ہندستان اور پاکستان نے دسمبر 2012 میں آخری دو طرفہ سیریز کھیلی تھی، تب ہندستان نے تین ون ڈے اور دو ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان کی میزبانی کی تھی۔ ہندستان اور پاکستان نے 2007 کے بعد سے مکمل دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے ۔

Exit mobile version