فون چارج کرتے وقت یہ 10 چیزیں ہر گز نہ کریں

سرینگر// تمام طرح کی بیٹریوں کی ایک عمر ہوتی ہے جس کے بعد وہ ناکارہ ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح موبائل فون کی بیٹری کی بھی ایک عمر ہے، لیکن آپ اس بیٹری کا بہتر طریقے سے استعمال کرکے اس کی عمر میں خاطرخواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔ ایک ماہرانہ رپورٹ میں 10ایسے کام بتائے گئے ہیں جو موبائل فون صارفین کو بیٹری چارج کرتے ہوئے ہرگز نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ اس سے ان کی بیٹری کی عمر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔یہ دس کام مندرجہ ذیل ہیں۔

کبھی بھی فون کو تمام رات چارجر پر لگا کر مت رکھیں

کبھی بھی تھرڈ پارٹی بیٹری ایپلی کیشنز استعمال نہ کریں۔

غیرمعروف کمپنیوں کے سستے چارجر ہرگز استعمال نہ کریں

اپنے فون کو ہمیشہ اس کے اصل چارجر کے ساتھ ری چارج کریں

بیٹری کو اس وقت دوبارہ چارج کریں جب وہ 20فیصد یا اس سے کم رہ جائے۔

جب آپ کا فون پاوربینک سے منسلک ہو تب اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔

موبائل فون کو ہمیشہ اس وقت تک چارجر کے ساتھ لگا رہنے دیں جب تک اس کی بیٹری کم از کم 80فیصد تک چارج نہ ہو جائے۔

تیزی سے بیٹری چارج کرنے والے چارجر استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ہمیشہ وہ چارجر استعمال کریں جو سست بیٹری چارج کرتا ہو۔

اگر آپ پاور بینک استعمال کرتے ہیں تو ان کمپنیوں کے پاوربینک خریدیں جو وولٹیج اچانک کم یا زیادہ نہ ہونے، شارٹ سرکٹ اور اوورچارجنگ نہ ہونے کی گارنٹی دیتی ہوں۔

عموماً لوگ موبائل فون کی حفاظت کے لیے ان کے اوپر پلاسٹک وغیرہ کے کور(Cover)چڑھا لیتے ہیں۔ کوشش کریں کہ بیٹری چارج کرنے سے قبل یہ کور اُتار دیں۔ اس طرح بیٹری زیادہ گرم نہیں ہو گی۔

Exit mobile version