شوپیاں میں 100اسٹیڈیم بنیں گے

شوپیان// ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان کی صدارت میں آج افسروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع میں کھیل میدانوں اورپارکوں کے قیام کےلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لےا گےا۔ میٹنگ میں اے سی ڈی،ضلع پنچایت آفیسر،ایگزیکٹیو انجینئر(آر ای ڈبلیو) اورچیف ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ ضلع کے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر بھی موجود تھے۔

اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ بچوں کی ذہنی اورجسمانی نشونما میں کھیلوں کا اایک اہم رول ہے اوربچوں کی بہتر صحت اورنئے دوستوں کے ساتھ جان پہچان کے لئے کھیل میدانوں کا قیام لازمی ہے جس پر سرکار توجہ مبذول کررہی ہے۔

ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ پارکوں کا قیام بھی کسی بھی علاقے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں عام لوگ اوربچے ایک دوسرے ساتھ خوشیاں بانٹتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارکیں دراصل کسی بھی علاقے میں تفریح گاہوں کی حیثیت رکھتی ہیں جس کے قیام کے لئے انتظامیہ ترجیحی بنیادوںپر اقدامات کررہی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسروں پر زوردیا کہ وہ کھیل میدانوں اور پارکوں کی قیام کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دیں تاکہ مقررہ وقت میں ان کا قیام یقینی بن سکے۔

Exit mobile version