جموں کشمیر میں پہلی فُٹ بال اکیڈمی کا قیام

سرینگر// ریاست میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کی غرض سے امور نوجوان اور کھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے آج جموں کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی فُٹ بال اکیڈمی متعارف کی ۔ فُٹ بال گراو¿نڈ سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ ریاست کے فُٹ بال کھلاڑیوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے قیام سے کھلاڑیوں کو کافی فائدہ ہو گا ۔

ریاست میں نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کر کے اپنی توانائیوں کو مثبت طور بروئے کار لانے کیلئے محکمہ صحت و طبی تعلیم وادی میں ریاستی سطح کا فُٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کر رہا ہے جس کا انعقاد امسال جولائی -اگست میں ہونے کی توقع ہے ۔

ذرایع ابلاغ کے نمائیندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انصاری نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے اور کھیلوں کو بنیادی اہمیت دی جا رہی ہے ۔ یہ بات قابلِ زکر ہے کہ اکیڈمی نے انڈر 13 ، انڈر 15 اور انڈر 18 کے زمروں میں ٹیمیں منتخب کی ہیں اور کھلاڑیوں کو پیشہ وارانہ کوچ تربیت فراہم کریں گے ۔ تقریب کے دوران وزیر نے معروف فُٹ بال کھلاڑی معراج الدین وڈو کو اکیڈمی کا سربراہ نامزد کرنے کا اعلان کیا ۔ وڈو نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی کھیل مقابلوں میں شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔ وزیر نے امید ظاہر کی کہ معراج وڈو کی سربراہی میں یہ اکیڈمی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی ۔ وزیر نے محکمہ کھیل کود کے افسران کو محکمے کے اندر ایک شکائتی سیل قایم کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور شکایات کا ازالہ کرنے میں دلچسپی دکھائیں گے ۔

قابلِ زکر ہے کہ اکیڈمی نے انڈر 13 ، انڈر 15 اور انڈر 18 کے زمروں میں ٹیمیں منتخب کی ہیں اور کھلاڑیوں کو پیشہ وارانہ کوچ تربیت فراہم کریں گے

دریں اثنا ریاست میں نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کر کے اپنی توانائیوں کو مثبت طور بروئے کار لانے کیلئے محکمہ صحت و طبی تعلیم وادی میں ریاستی سطح کا فُٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کر رہا ہے جس کا انعقاد امسال جولائی -اگست میں ہونے کی توقع ہے ۔ ”کھیلو صحت کے لئے“کے نعرے کے ساتھ کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں ریاست بھر کے گورنمنٹ ڈگری کالجوں ، میڈیکل کالجوں اور ڈینٹل کالجوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ کھیل کود سرگرمیاں جسمانی اور نفسیاتی صحت کیلئے لازمی ہیں اور حکومت ریاست کے طبی و تعلیمی اداروں میں متواتر کھیل مقابلوں کے انعقاد کیلئے ایک طویل مدتی لایحہ عمل مرتب کرے گی ۔ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو کھیل کود سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے بلکہ اس سے اُن کی صلاحیتوں کے مظاہرے کیلئے ایک صحیح پلیٹ فارم بھی فراہم کیا جا سکتا ہے ۔

Exit mobile version