سرینگر میں معذوربچوں کافُٹ بال ٹورنامنٹ

سرینگر //

وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایسٹرو ٹرف گراﺅنڈ ٹی آر سی سرینگر میں آج جسمانی طور ناخیز بچوں کے لئے اپنی نوعیت کے پہلے فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ کھیل کود اور امور نوجوان کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری، ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر فاروق احمدلون، سیکرٹری اورکئی اعلیٰ افسران ، کوچ اور کھلاڑی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے ایسٹرو ٹرف کا معائینہ کیا او رکھلاڑیوں کے ساتھ استفسار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ریاست میں کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ریاست کے نوجوانوں کو بہتر کھیل سہولیات دستیاب ہو سکیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست کے نوجوان کھیل صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جس کا وقت وقت پر انہوں نے مظاہرہ کیا ہے اور اب یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بھرپور موقعہ دیں۔وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کئے۔بعد میں وزیر اعلیٰ نے پولو گراﺅنڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں عملائے جارہے کاموں کا معائینہ کیا

Exit mobile version