• Latest
  • Trending
  • All

 اب کرونا کے پاس آنے پر فون شور مچائے گا!

April 11, 2020

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Thursday, May 15, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

 اب کرونا کے پاس آنے پر فون شور مچائے گا!

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
April 11, 2020
in تازہ ترین, کھیل/سائنس
1 min read
0
63
SHARES
180
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

موبائل آپریٹنگ سسٹمز فراہم کرنے والے دو معروف اداروں گوگل اور ایپل نے سمارٹ فون کے ذریعے کورونا وائرس کی ’کنٹیکٹ ٹریسنگ‘ کے ٹول سے متعلق مشترک منصوبے کا اعلان کیا ہے جو ممکنہ طور پر لوگوں کو اس وقت خبردار کر سکے گا جب وہ کورونا کے شکار کسی فرد کے قریب جانے اور خطرے کے نشانے پر ہوں گے۔
دونوں بڑے ادارے سمارٹ فونز پر میسر لوکیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کورونا وائرس کی وبائی صورت حال میں اس پر قابو پانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
اس اقدام کے تحت ایپل اور گوگل کے سافٹ ویئر استعمال کرنے والے سمارٹ فونز بلیو ٹوتھ وائرلیس ٹیکنالوجی کی مدد سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے نظام سے معلومات کا تبادلہ کریں گے۔
دونوں کمپنیوں کا منصوبہ ہے کہ آئندہ ماہ تک ایسا مشترکہ سافٹ ویئر انٹرفیس جاری کیا جائے جو فونز کے آپریٹنگ سسٹمز سے قطع نظر صارفین کو بروقت خطرے سے آگاہ کر سکے۔
دونوں کمپنیوں کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایپل اور گوگل میں ہم سب یقین رکھتے ہیں کہ اس سے قبل اکٹھے کام کرکے دنیا کے ایک بڑے مسئلے کو حل کرنے کا ایسا اہم مرحلہ نہیں آیا تھا۔‘
یہ اشتراک ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومتیں موبائل فونز کے ذریعے کورونا وائرس کے مریضوں کو تلاش کر کے دوسروں کو ان سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کوششوں کے دوران صارفین کی پرائیویسی اور سماجی آزادیوں سے متعلق تشویش بھی بڑھی ہے۔
امریکی صدر ایک بریفنگ کے دوران یہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت کنٹیکٹ ٹریکنگ کے معاملے میں تعاون پر خصوصی توجہ دے گی۔
ذاتی ڈیٹا عام کر سکنے والے منصوبے سے متعلق تشویش کے ضمن میں ایپل اور گوگل کا کہنا ہے کہ ’پرائیویسی، شفافیت اور اجازت‘ مشترکہ منصوبے کے دوران اہم ترجیحات رہے ہیں۔

Contact tracing can help slow the spread of COVID-19 and can be done without compromising user privacy. We’re working with @sundarpichai & @Google to help health officials harness Bluetooth technology in a way that also respects transparency & consent. https://t.co/94XlbmaGZV

— Tim Cook (@tim_cook) April 10, 2020


ایپل کے چیف ایگزیکٹو افسر ٹم کاک کا کہنا ہے کہ ’کنٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کیا جا سکے گا اور اس دوران صارفین کی پرائیویسی بھی متاثر نہیں ہو گی۔’
موجودہ صورت حال میں سمارٹ فونز کے ذریعے کورونا وائرس کا شکار لوگوں کی نقل و حرکت دیکھنے کے لیے تیار کردہ ٹول کے جمع کردہ ڈیٹا کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق تشویش بھی نمایاں ہے۔
امریکی سول لبرٹی یونین کی نمائندہ جینیفر گرینک کا کہنا ہے کہ ’کٹیکٹ ٹریسنگ کی کوئی بھی ایپلیکیشن اس وقت تک موثر نہیں ہو سکتی جب تک طبی نظام تک فوری، بلامعاوضہ اور وسیع رسائی میسر نہ ہو۔ لوگوں نے اعتماد نہ کیا تو بھی یہ نظام مفید نہیں رہ سکتے۔‘
ان کے مطابق لوگ صرف اسی صورت میں ایسے نظام پر بھروسہ کریں گے جب یہ پرائیویسی کو تحفظ دیں، رضاکارانہ بنیادوں پر ہوں اور ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کے بجائے انہیں انفرادی ڈیوائسز تک ہی محدود رکھیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل اور اینڈرائڈ نقل و حرکت سے متعلق ڈیٹا کی بنیاد پر کورونا وائرس سے رابطے میں آنے والے افراد کو سمارٹ فون کی مدد سے مشترکہ طور پر شناخت کر سکتے ہیں۔
کری ایٹو سٹریٹیجسٹ اور تجزیہ کار کیرولینا میلانسی کے مطابق ایپل کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی کو آئی فونز کی فروخت کی بنیاد بنایا جاتا رہا ہے اور اب وہ اسی خوبی کو کورونا وائرس کے خلاف مشترک منصوبے کے لیے بروئے کار لا رہے ہیں۔ ایپل کی جانب سے پرائیویسی سے متعلق اپنی مہارت کو پیش کرنا اچھا عمل ہے۔
ایک اور تجزیہ کار پیٹرک مورہیڈ کا کہنا تھا کہ نہ ہی ایپل اور نہ گوگل یہ یقین دہانی کرا سکتے ہیں کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے جمع کیے جانے والے ڈیٹا کے ساتھ آئندہ کیا ہو گا۔ ان دو کمپنیوں کے اعداد وشمار کو اکٹھا کر کے موبائل ڈیٹا کا سو فیصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔
جنوبی کوریا، سنگاپور، اسرائیل اور دیگر ملکوں کی جانب سے کورونا وبا کے خلاف کی گئی کوششوں میں ٹیکنالوجی یا ڈیجیٹل کنٹیکٹ ٹریسنگ کا کردار نمایاں رہا ہے۔
قانون کے پروفیسر اور پرائیویسی کے موضوع کے محقق ویان کیلو نے سینیٹ کے سامنے رواں ہفتے دیے بیان میں کہا تھا کہ ’میں ڈیجیٹل کنٹیکٹ ٹریسنگ کے پس پردہ موجود وجہ کو سمجھ سکتا ہوں۔ لیکن وائرس کے خلاف مقابلے میں کامیابی غیرتصدیق شدہ ہے جب کہ نادانستہ طور پر ہی سہی لیکن اس کے نقصانات، غلط استعمال اور پرائیویسی سمیت سماجی آزادیوں پر اس کا اثر واضح ہو گا۔‘(بشکریہ اردو نیوز)
 

Tags: AppleCorona VirusCovid19GoogleInformation TechnologySmart Phone
Share25Tweet16Share6Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version