• Latest
  • Trending
  • All

خبردار! بلیاں بھی کرونا پھیلاسکتی ہیں

April 10, 2020

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Thursday, May 15, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خبردار! بلیاں بھی کرونا پھیلاسکتی ہیں

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
April 10, 2020
in تازہ ترین, کھیل/سائنس
1 min read
0
73
SHARES
208
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک نئی تحقیق کے مطابق بلیاں بھی کورونا وائرس کا شکار ہو سکتی ہیں جبکہ کتے اس سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے۔ نئی تحقیق میں عالمی ادارہ صحت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانوں اور جانوروں کے درمیان وائرس کی منتقلی کے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سائنس میگزین کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی سٹڈی میں کہا گیا ہے کہ نیولے ’سارس کووڈ ٹو‘سے متاثر ہوتے ہیں۔  ’سارس کووڈ ٹو‘ اس وائرس کا سائنسی نام ہے  جو کہ کووڈ 19 کا سبب بنتا ہے۔
محققین کا کہنا کہ ‘کتے، مرغیاں، بطخیں اور سُور اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے۔’
واضح رہے کہ اس تحقیق کا مقصد یہ تھا کہ یہ معلوم کیا جائے کہ کون کون سے جانور اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں تاکہ ان پر کورونا کی تجرباتی ویکیسنز کا استعمال کیا جائے جس سے دنیا میں اس وقت تک 83 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سارس کووڈ ٹو کے بارے میں یہ گمان پایا جاتا ہے کہ یہ چمگادڑوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا۔ ماہرین کے مطابق ‘سوائے چند ایک بلیوں اور کتوں کے علاوہ اس بات کے ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے کہ پالتو جانور وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔’
اتوار کو نیو یارک کے برونکس چڑیا گھر میں ایک ٹائیگر میں خشک کھانسی اور بھوک میں کمی کے بعد کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
چین میں جنوری اور فروری کے دوران کی گئی تحقیق کے مطابق جب محققین نے جانوروں کو ناک کے ذریعے وائرس منتقل کرنے کی کوشش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ اس حوالے سے بلیاں اور نیولے انتہائی حساس ثابت ہوئے ہیں۔
محققین اس نتیجے پر بھی پہنچے کہ بلیاں سانس کے ذریعے بھی ایک دوسرے کو وائرس سے متاثر کر سکتی ہیں۔ تحقیق کے دوران متاثرہ بلیوں کے منہ، ناک اور چھوٹی آنت میں وائرس پایا گیا جبکہ وائرس سے بلی کے بچوں کے پھیپھڑے، ناک اور گلہ شدید متاثر ہوا۔
نیولوں میں وائرس نظامِ تنفس کے اوپری حصے میں پایا گیا تاہم اس یہ زیادہ بیماری کا سبب نہیں بنا۔
اینٹی باڈی ٹیسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتوں سے وائرس پھیلنے کا خدشہ کم ہے جبکہ انجکشن لگائے گئے سُور، مرغیاں اور بطخوں میں وائرس کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔
بوسٹنز برگھم اور وومنز ہسپتال میں وبائیات کے شعبے کے سربراہ ڈینیئل کیورٹزکس کا کہنا ہے کہ ‘کورونا سے متاثرہ افراد کو نہ صرف دوسرے انسانوں سے بلکہ پالتو جانوروں خاص طور پر بلیوں سے بھی دور رہنا چاہیے تاکہ وائرس ان میں منتقل نہ ہو۔’
دوسری جانب بدھ کو عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ‘وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ صحت کے اس بحران میں پالتو جانوروں کے کردار کا جائزہ لے رہا ہے۔’
عالمی ادارہ صحت کی ماہر وبائیات ماریہ وین کرخو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ‘شواہد کی روشنی میں ہم اس بات پر یقین نہیں کرتے یہ پالتو جانور وائرس پھیلانے میں کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ یہ خود وائرس سے متاثرہ افراد سے اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔’
 

Tags: CatsCorona VirusCovid19TigerWild Life
Share29Tweet18Share7Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version