کیا آپکو بارہویں جماعت میں کم نمبر ملے ہیں؟

سرینگر// جموں کشمیر اسکول بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے گذشتہ ہفتے ظاہر کردہ بارہویں جماعت کے نتائج پر شکوک و شبہات رکھنے والے امیدواروں کو بورڈ نے ایک سنہری موقعہ دیا ہے۔بورڈ نے کہا ہے کہ امیدوار چاہیں تو وہ اپنے پرچوں پر نظرثانی کیلئے درخواست دے سکتے ہیں یا پھر انکی نقل حاصل کرسکتے ہیں۔

ورڈ نے تاہم آج سے پرچوں پر نظرثانی اور انکی نقل کی اجرائیگی کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کی ہیں۔ کوئی بھی امیدوار فی پرچہ 200 روپے کے عوض اپنے جواب نامہ کی نقل حاصل کرسکتا ہے

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے 7 جنوری کو بارہویں جماعت کے نتائج ظاہر کئے تھے تاہم سینکڑوں امیدواروں نے نتائج کو توقع کے برعکس قرار دیتے ہوئے نمبرات دئے جانے کے دوران لاپرواہی کی شکایت کی ہے۔بورڈ نے تاہم آج سے پرچوں پر نظرثانی اور انکی نقل کی اجرائیگی کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کی ہیں۔ کوئی بھی امیدوار فی پرچہ 200 روپے کے عوض اپنے جواب نامہ کی نقل حاصل کرسکتا ہے جسکے لئے آن لائن درخواستیں وصول کی جانے لگی ہیں۔بورڈ نے کہا ہے کہ درخواستیں موصول ہونے کے چند دن بعد امیدواروں کو باضابطہ مطلع کیا جائے گا کہ وہ کب اور کہاں پر اپنے جواب ناموں کی نقل حاصب کرسکیں گے۔

Exit mobile version