پیاس بجھانے کیلئے گئی خاتون نالے میں بہہ کر لقمہ اجل بن گئیں

ٹنگمرگ// معروف سیاحتی مقام گلمرگ کے مضافات میں ایک خانہ بدوش خاتون ایک مقامی نالے میں پانی پینے کے دوران غرقاب ہوکر لقمہ اجل ہوگئی ہیں۔یہ واقعہدرنگ ٹنگمرگ میں پیش آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 21سالہ تظیمہ اختر ،زوجہ محمد اسماعیل چوہان ساکنہ سیلر پونچھ،کو شدید پیاس لگی تھی اور اسی لئے وہ فیروز پورہ نالہ کے پاس جاکر یہاں پانی پینے گئی تھیں۔ان ذرائع نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ جونہی مذکورہ خاتون پانی پینے کیلئے جھک گئیں انکا پیر پھسل گیا اور نالے کی تیز لہریں انہیں اپنے ساتھ بہالے گئیں۔حالانکہ آس پاس موجود لوگوں نے انہیں بچانے کی بے حد کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہے۔

سرینگر کے لالبازارمیں گذشتہ دنوں تب قیامت صغریٰ کا سماں بن گیا تھا کہ جب دو جوان بھائی ہارون میں نہانے کے دوران ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے تھے

بعدازاں ٹنگمرگ پولس نے مقامی لوگوں کی مدد سے مذکورہ خاتون کو پانی سے باہر تو لایا تاہم سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ میں انہیں مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں نے کہا کہ تعظیمہ پہلے ہی ٹھنڈٰ ہوچکی تھیں۔تاہم نعش کو لواحقین کے سپرد کئے جانے سے قبل قانون کے مطابق اسکا پوسٹ مارٹم کیا گیا جسکی رپورٹ آنا باقی ہے۔وادی میں بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے ابھی تک مختلف علاقوں میں کئی افراد نہانے کے دوران ندی نالوں یا دریاوں میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔سرینگر کے لالبازارمیں گذشتہ دنوں تب قیامت صغریٰ کا سماں بن گیا تھا کہ جب دو جوان بھائی ہارون میں نہانے کے دوران ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے تھے اور اسکے چند ہی دن بعد یہیں کے ایک نوجوان تاجر نگین جھیل میں کشتہ الٹ جانے کی وجہ سے اپنے مزید دو دوستوں سمیت ڈوب کر مر گئے تھے۔

Exit mobile version