• Latest
  • Trending
  • All
طلاق پر پابندی مداخلت فی الدین، عدالتیں مذہب میں دخل نہ دیں:انجینئر رشید

نئی دلی این سی اور پی ڈی پی کو قریب نہیں ٓآنے دے گی:انجینئر رشید

June 23, 2018

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, May 16, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نئی دلی این سی اور پی ڈی پی کو قریب نہیں ٓآنے دے گی:انجینئر رشید

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
June 23, 2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
طلاق پر پابندی مداخلت فی الدین، عدالتیں مذہب میں دخل نہ دیں:انجینئر رشید
50
SHARES
144
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو انا چھوڑ کر مشترکہ سرکار بنانے اور کشمیریوں کی تذلیل کا جواب دینے کی تجویز دینے والے عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اور ممبر اسمبلی لنگیٹ کو گورنر نے نظر انداز کرتے ہوئے کُل جماعتی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا۔ بی جے پی کی جانب سے پی ڈٰ پی کی حمایت واپس لیکر سرکار گرائے جانے کے بعد پیدا شدہ صورتحال میں مقامی سیاستدانوں کی رائے جاننے کیلئے گورنر این این ووہرا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ انتہائی اہم تھی تاہم انجینئر رشید کی پارٹی کو مدعو نہیں کیا گیا ۔

ریاست میں بدھ کی صبح سے گورنر راج نافذ ہونے کے بعد گورنر این این ووہرا کی طرفسے مشاورت کیلئے بلائی گئی یہ پہلی میٹنگ تھی جس میں انہوں نے مدعو سیاسی پارٹیوں اور شخصیات سے انکی رائے مانگی۔ابھی ابھی اقتدار سے بیدخل کی جاچکی پی ڈی پی،سرکار میں اسکی شریک رہی بی جے پی،اپوزیشن نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے علاوہ حکیم یٰسین ،یوسف تاریگامی اور سابق ممبر اسمبلی حسن میر کے جیسی چھوٹی ”پارٹیوں“ کے علاوہ دیگر کئی اشخاص بھی میٹنگ میں مدعو تھے تاہم انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔دلچسپ ہے کہ انجینئر رشید نے حال ہی ایک پریس کانفرنس میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈٰ پی سے انا چھوڑ کر مشترکہ سرکار بناکر نئی دلی کی جانب سے کشمیریوں کی تذلیل کئے جانے کا مدوا کرنے کی تجویز دی تھی۔

نئی دلی نیشنل کانفرنس اور پی ڈٰ پی کو قریب آنے سے روکنے کیلئے تمام حربے آزما سکتی ہے۔

انجینئر رشید نے کہاتھاکہ اگرچہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مخلوط سرکار کا ٹوٹ جانا کشمیریوں کی مزاحمت کی جیت ہے تاہم جس طرح بی جے پی نے ہر کسی،باالخصوص پی ڈی پی،کو حیران کرتے ہوئے سرکار سے اپنی حمایت واپس لی وہ ریاست کی ان علاقائی جماعتوں کیلئے زناٹے دار تھپڑ سے کم نہیں ہے کہ جو ریاست کے خصوصی پوزیشن اور دیگر مفادات کیلئے لڑتے رہنے کی جھوٹی دعویداری سے لوگوں کو بیوقوف بناتی آرہی تھیں۔انجینئر رشید نے کہاتھا”نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی دونوں ہی بی جے پی کے محبوبہ مفتی کی سرکار سے حمایت واپس لینے کے نفسیاتی پہلو کو سمجھنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔حالانکہ یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوگئی ہے کہ جموں کشمیر میں کسی کی بھی سرکار ہو نئی دلی کیلئے اسکی حیثیت ایک ٹشو پیپر سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے“۔

اس دعویٰ کے ساتھ،کہ اگر نیشنل کانفرنس اور پی ڈٰ پی مشترکہ سرکار بنائیں گی تو نئی دلی کو کشمیریوں کی تذلیل کرنے سے روکا جا سکتا ہے،انجینئر رشید نے کہا تھا ”جس طرح محبوبہ مفتی کو نئی دلی نے باہر کا دروازہ دکھایا ہے اس سے جموں کشمیر کی پوری مین اسٹریم کی سیاست بے وقعتی اور بے اعتباری بے نقاب ہو چکی ہے۔ یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی میں کوئی نظریاتی اختلاف نہیں ہے بلکہ یہ اقتدار کیلئے انکی لالچ،انا پرستی اور نئی دلی کے اشارے ہیں کہ جو انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنائے بیٹھے ہیں۔حالانکہ محبوبہ مفتی کیلئے ذرہ برابر ہمدردی نہیں ہے لیکن اسکے باوجود بھی بی جے پی کی جانب سے حکومت کے پہلے دن سے انہیں نچائے جانے اور اب ذلیل کرکے پھینک دئے جانے سے لوگ ایک طرح کے احساسِ شکست کا شکار ہوگئے ہیںلہٰذا وقت آگیا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اپنی بلاجواز انا کو چھوڑ کر ماضی کو دفن کریں اور مشترکہ سرکار بنانے کے بعد نئی دلی کے ڈھنڈورچی بننے کی بجائے خود اپنی شرائط پر کام کرتے ہوئے اسے(دلی کو)یہاں سے شرائط منوائیں۔لوگوں کی عزت اور اعتبار کی بحالی کے مقصد سے ان دونوں پارٹیوں کا مل جانا یقیناََ مایوسی کو دور کرکے کشمیریوں کو ایک نیا حوصلہ دے سکتا ہے“۔

انجینئر رشید نے کہا کہ اس حوالے سے آپس میں بھروسہ پیدا کرنے اور عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے یہ دونوں پارٹیاں اسمبلی کے دونوں ایوانوں سے باہر کسی معتبر اور غیر جانبدار شخصیت کو وزیر اعلیٰ بنانے کی تجویز پر غور کرسکتی ہیں جس سے کشمیریوں میں یہ پیغام جائے گا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اتحاد اقتدار کیلئے نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت سمجھتے ہوئے اور نئی دلی کو یہ بتانے کیلئے کیا ہے کہ وہ شیخ عبداللہ سے لیکر محبوبہ مفتی تک جب چاہیے اپنی منتخب کردہ ٹائمنگ پر کشمیریوں کو ذلیل کرنے کیلئے ہمیشہ آزاد نہیں رہ سکتی ہے۔

اس پریس کانفرنس کے اگلے ہی دن گورنر ووہرا نے مشاورت کیلئے میٹنگ بلائی تاہم انجینئر رشید کو مدعو نہیں کیا گیا۔حالانکہ گورنر انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے تاہم انجینئر رشید کے ترجمان ایڈوکیٹ ماجد بانڈے نے ایک بیان میں کہا کہ انکی پارٹی کو نہ بلا کر گورنر انتظامیہ نے دراصل یہ بتادیا ہے کہ انجینئر رشید کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ انجینئر رشید ہر بار کی طرح اب کے بھی کڑوا سچ کہتے لہٰذا انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انجینئر رشید کو نئی دلی کے اشارے پر میٹنگ میں نہ بلانے کا فیصلہ لیکر دلی نے دراصل اپنی بری نیت کو بے نقاب کیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ انجینئر رشید نے مذکورہ بالا پریس کانفرنس میں یہ بھی الزام لگایا تھا کہ نئی دلی نیشنل کانفرنس اور پی ڈٰ پی کو قریب آنے سے روکنے کیلئے تمام حربے آزما سکتی ہے۔

 

Tags: Agenda of AllianceBJPEr RasheedGovernors RuleNC،PDP،2010،2016،Killings،Election
Share20Tweet13Share5Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version