کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کیلم علاقہ میں نامعلوم جنگجووں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔اتوار کی شام کو پیش آمدہ اس واقعہ کے بارے میں پولس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اقبال کاوا نامی نوجوان ہر نزدیک سے گولی چلاکر انہیں شدید زخمی کردیا گیا۔پولس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کو خون میں لت پت چھوڑ کر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی کو اسلام آباد کے ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔
انہیں غالباََ فوج یا دیگر سرکاری فورسز کے ساتھ روابط رکھنے کےشبہ میں ہلاک کیا گیا ہے۔حالانکہ اس بارے میں پولس نے ابھی کوئی خلاصہ نہیں کیا ہے۔
کولگام ضلع کے سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولس ہرمیت سنگھ نے بتایا کہ حملہ اآوروں کی تلاش کیلئے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ سے متعلق ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔تصدیق طلب اطلاعات کے مطابق مہلوک نوجوان محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں کام کرتے تھے اور انہیں غالباََ فوج یا دیگر سرکاری فورسز کے ساتھ روابط رکھنے کے شبہ میں ہلاک کیا گیا ہے۔حالانکہ اس بارے میں پولس نے ابھی کوئی خلاصہ نہیں کیا ہے۔