کیرن سیکٹر میں جھڑپ، 6 جنگجو جاں بحق

فائل فوٹو

سرینگر// شمالی کشمیر کے کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناکر 6 جنگجووں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔فوج کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح کو اسوقت پیش آیا کہ جب ایل او سی کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے مشکوک سرگرمیاں محسوس کیں اور پھر جنگجووں کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے پایا۔

حالیہ دنوں میں فوج نے دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور قریب ایک درجن جنگجووں کو مار گرایا ہے

ذرائع نے ایک فوجی ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دراندازوں نے گولی چلا کر جھڑپ چھیڑ دی اور “جوابی کارروائی” میں مارے گئے۔ان  کی تحویل سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم انکی شناخت ہونا باقی بتائی جارہی ہے۔ حالیہ دنوں میں فوج نے دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور قریب ایک درجن جنگجووں کو مار گرایا ہے۔

Exit mobile version