موسم کی بد مزاجی سے شمالی کشمیر میں تباہی

سرینگر// وادی کشمیر میںمنگل کو شدید گرمی کے دوران موسم نے اچانک اپنا مزاج بدل کر ایک طرف لوگوں کو راحت پہنچائی تو دوسری جانب تیز آندھی،ژالہ باری اور موسلادار بارشوں کی وجہ سے شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں زبردست تباہی ہوئی۔ژالہ باری اور تیز آندھی کی وجہ سے کئی مکانوں،دکانوں اور دیگر ڈھانچوں کے ساتھ ساتھ فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہے جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

وادی میں چند دن سے سورج کی تپش بڑھتی جارہی تھی جس سے لوگوں کا برا حال تھا۔حالانکہ محکمہ موسمیات نے 7جون تک موسم میں کسی قسم کی تبدیلی کو خارج از امکان بتایا تھا تاہم آج بعد دوپہر موسم نے اچانک مزاج بدل دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آسمان پر کالے بادل چھا گئے جسکے فوری بعد کہیں تیز تو کہیں مدھم بارشیں شروع ہوئیں۔سرینگر میں خوفناک گرج چمک کے دوران کچھ دیر کیلئے تیز ہوائیں چلیں جو جلد ہی رک گئیں تاہم شمالی کشمیرمیں تباہی مچ گئی ہے۔

تیزہواﺅں کے چلتے سفیدے کے بوسید ہ درختان کے گرآنے کے اندیشے کے پیش نظرکانٹھ باغ کراسنگ سے قصبہ بارہمولہ تک سینکڑوں کی تعداد میں مسافراورمال بردارگاڑیاں درماندہ ہوکرہ گئیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ہواوں کی رفتار کم ہوتے ہی لگ بھگ دس منٹ تک تباہ کن ژالہ باری ہوئی جس سے میوہ جات ،فصلوں اورسبزیوں کی فصل کو پوری طرح تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق یہاں کے قصبہ بارہمولہ اورسوپورکے کچھ مضافاتی علاقوں،جن میںپٹن،ماگام ،ہانجی ویرہ ،مرگنڈاورکاوسہ وغیرہ شامل ہیں، میں دوپہرسوا ایک بجے کے قریب اچانک تیزہوائیں چلناشروع ہوگئیں ۔لوگوں نے بتایا کہ آندھی کی طرح چلی ہواوں نے بارہمولہ قصبہ کے مین بازار،اولڈٹاﺅن ،دیوان باغ ،نورباغ ،محلہ جدید،خانپورہ ،کانلی باغ اوردیگرکچھ علاقوں میں ایسی دہشت مچادی کہ درجنوں دکانات اورمکانات کی چھتیں ہوامیں اُڑتے نظرآئیں جبکہ کئی دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان بکھر گیا۔تیز ہواوں کی وجہ سے میوہ درختوں کے علاوہ بجلی کے متعددکھمبے بھی ٹوٹ گئے جسکے باعث بجلی ومواصلاتی نظام درہم برہم ہوکررہ گیا۔تیزہواﺅں کے چلتے سفیدے کے بوسید ہ درختان کے گرآنے کے اندیشے کے پیش نظرکانٹھ باغ کراسنگ سے قصبہ بارہمولہ تک سینکڑوں کی تعداد میں مسافراورمال بردارگاڑیاں درماندہ ہوکرہ گئیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ہواوں کی رفتار کم ہوتے ہی لگ بھگ دس منٹ تک تباہ کن ژالہ باری ہوئی جس سے میوہ جات ،فصلوں اورسبزیوں کی فصل کو پوری طرح تباہ کردیا۔

سری نگر کے کئی علاقوں میں بھی بجلی کے ترسیلی نظام کونقصان پہنچنے کے باعث بجلی سپلائی کاٹ دی گئی ۔لالچوک اورسیول لائنزکے دوسرے علاقوں میں لگ بھگ تین گھنٹے کیلئے بجلی سپلائی منقطع رہی ۔محکمہ بجلی کے ذرائع نے بتایاکہ تیزہواو¿ں کی وجہ سے بجلی نظام کونقصان پہنچاہے جسکی فوری مرمت کیلئے بجلی سپلائی کواحتیاطی طورپرمنقطع رکھاگیا۔اس دوران پورے سری نگرشہرمیں مواصلاتی بریک ڈاﺅن ہوگیا،اورمنگل کوشام دیرگئے تک بی ایس این ایل کی جانب سے فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ سروس منقطع ہوگئی ۔وسطی اور جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں سے بھی وہاں کچھ دیر کیلئے تیز ہوائیں چلنے اور بارشیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Exit mobile version