سرینگر// ریاست کے حالات میں بتدریج بگاڑ آتے محسوس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے مرکزی سرکار پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ”سنجیدہ اقدامات“کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہی ریاست کے ساتھ ساتھ بر صغیر میں پائیدار امن کی واحد ضمانت ہوسکتی ہے۔
آج یہاں پارٹی کے سینئر لیڈروں کی ایک میٹنگ میں بولتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ حالات دن بہ دن بگڑتے جارہے ہیں اور ہر سو خوف ودہشت کا ماحول جاری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وادی میں آئے دنوں خونین واقعات رونما ہونے پرعوام کو زبردست تشویش ہے جبکہ اس طرح کے حالات ایک لمحہ فکریہ ہیں۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے دعویٰ کیا کہ انکی پارٹی نے ” ہر سطح پر اور ہر موڈ پر“ امن کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا ” نیشنل کانفرنس روز اول سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل افہام و تفہیم سے نکالنے کی وکالت کرتی آئی ہے“۔
ہندوپاک کی قیادت کو خلوصِ نیت کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کی کوشش کرنی چاہیئے جسکے بغیر قیام امن ممکن نہیں ہو سکتا ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوپاک کی قیادت کو خلوصِ نیت کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کی کوشش کرنی چاہیئے جسکے بغیر قیام امن ممکن نہیں ہو سکتا ہے۔اس موقعہ پر فاروق عبداللہ نے ریاست کی موجودہ سرکار کی زبردست تنقید کرتے ہوئے اسے ہر سطح پر ناکام قرار دیا اور کہا کہ اس سرکار نے ریاستی وام کو پریشانیوں کے علاوہ کچھ نہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئیں