سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر ،بصیر احمد خان،نے وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ضلع اوربلاک سطح کے علاوہ سرکاری دفاتر میں جنسی ہراسانی پر روک لگانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے تاکہ کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کے امکانی واقعات پر روک لگ سکے اورمتاثرین کے لئے فوری انصاف کی فراہمی یقینی بن سکے۔
بصیر احمد خان نے کہاکہ اس اہم معاملے میں اپنا تعاﺅن فراہم کرنا ہر شہری کا فرض ہے اس لئے تمام اضلاع اوربلاکوں میںضلع ترقیاتی کمشنروں کو خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جانی چاہیں۔
صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہارکل منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا ہے جس میں وادی کے تمام ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔جب کہ میٹنگ میں دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔بصیر احمد خان نے کہاکہ اس اہم معاملے میں اپنا تعاﺅن فراہم کرنا ہر شہری کا فرض ہے اس لئے تمام اضلاع اوربلاکوں میںضلع ترقیاتی کمشنروں کو خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جانی چاہیں۔
صوبائی کمشنر نے خواتین ملازمین کے لئے ایک جانکاری مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ اس مقصد کے لئے سیمناروں،بحث ومباحثوں اورجانکاری کیمپوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ خواتین کو جنسی ہراسانی کے بارے میں شکایت درج کرنے کی خاطر لازمی جانکاری فراہم کی جاسکے اور انہیںفوری طور انصاف مل سکے۔