پلوامہ میں پولس پر حملہ،اسلحہ چھیننے کی کوشش

فائل فوٹو

سرینگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آض پولس نے جنگجووں کی جانب سے سکھوں کی ایک بستی کی حفاظت پر مامور پولس اہلکاروں سے ہتھیار چھین لینے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔اس واقعہ میں جانبین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا تاہم دونوں جانب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔پولس کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی سے دوچار جنگجو کہیں سے بھی ہتھیار اڑالینے کی تاک میں ہیں لہٰذا فورسز کو مزید چوکس کردیا گیا ہے۔

یا درہے کہ  سرینگر میں حال ہی پے درپے ہتھیار چھینے کے واقعات رونما ہوئےہیں  جن میں جنگجووں نے زائد از نصف درجن رائفلیں اڑا لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید پورہ پلوامہ میں پیر کے روز دن دھاڑے جنگجو وں کے ایک گروہ نے یہاں اقلیتی طبقوں کی حفاظت کےلئے قائم کی گئی پولیس چوکی پر حملہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ جنگجوﺅں نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کی جبکہ مسلح جنگجوﺅں نے یہاں تعینات پولیس اہلکاروں کے ہتھیار چھینے بھی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا ۔ایس ایس پی پلوامہ محمد اسلم چودھری نے بتایا کہ جنگجوﺅں کے ایک گروپ نے مذکورہ علاقے میں قائم پولیس چوکی پر فائرنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ جنگجو ﺅں کا مقصد ہتھیار چھینا تھا ،تاہم یہاں تعینات چوکس پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی اور ہتھیار چھینے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ان کا کہناتھا کہ طرفین کے مابین گولی باری کے نتیجے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔فائرنگ کے فوراً بعد فوج وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا فرار ہوئے جنگجو کی تلاش شروع کردی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔پولس کا کہنا ہے کہ جنگجووں کو ہتھیاروں کی کمی درپیش ہے اور یہی وجہ ہے کہ پولس یا فورسز سے ہتھیار چھین لئے جانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

یا درہے کہ  سرینگر میں حال ہی پے درپے ہتھیار چھینے کے واقعات رونما ہوئےہیں  جن میں جنگجووں نے زائد از نصف درجن رائفلیں اڑا لی ہیں۔16مئی کوشہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ حضرت بل سرینگر میں واقع کشمیر یونیورسٹی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکارسے انکی سروس رائفل اڑا لی گئی تھی۔17مئی کو ڈلگیٹ میں ایک اور پولس پوسٹ سے مزید3رائفلیں اڑا لی گئیں جبکہ اس سے قبل سیول لائینز کے گوری پورہ حیدرپورہ میں کم از کم چار رافلیں اڑالی گئی تھیں ۔

Exit mobile version