مسئلہ کشمیر کی سیاست نے درابو کو دربدر کروادیا!

سرینگر// پی ڈی پی کے حسیب درابو کے مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان کو لیکر پی ڈی پی کے چوطرفہ تنقید کا نشانہ بننے کے بعد پارٹی نے اپنی خفت مٹانے کیلئے درابو کے خلاف ”سخت اقدام“ کرتے ہوئے اُنہیں وزارت سے فارغ کردیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے خفت مٹانے کے ایک اقدام کے بطور حسیب درابو کو کابینہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے اس بارے میں ضابطے کے تحت گورنر این این ووہرا کو مطلع کیا جنہوں نے وزیر اعلیٰ کے فیصبے کی منظوری دی ہے۔

درابو نے نئی دہلی میں پی ایچ ڈی چیمبر کی ایک تقریب کے دوران مسئلہ کشمیر کو سیاسی ہونے کی بجائے سماجی مسئلہ بتاکر سب کو حیران کردیا تھا۔ اُن کے اس عجیب و غریب بیان کو لیکر پی ڈی پی چوطرفہ تنقید کا نشانہ ہے اور مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ بیان پارٹی کو تصور سے بھی زیادہ بھاری پڑ سکتا ہے۔ چناچہ محبوبہ مفتی نے خفت مٹانے کے ایک اقدام کے بطور حسیب درابو کو کابینہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے اس بارے میں ضابطے کے تحت گورنر این این ووہرا کو مطلع کیا جنہوں نے وزیر اعلیٰ کے فیصبے کی منظوری دی ہے۔

 

Exit mobile version