• Latest
  • Trending
  • All
عیسیٰ کے جلوسِ جنازہ میں جذباتی مناظر!

عیسیٰ کے جلوسِ جنازہ میں جذباتی مناظر!

March 13, 2018

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Sunday, May 18, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عیسیٰ کے جلوسِ جنازہ میں جذباتی مناظر!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
March 13, 2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
عیسیٰ کے جلوسِ جنازہ میں جذباتی مناظر!
61
SHARES
173
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// کوکرناگ میں گذشتہ روز مارے گئے تین جنگجووں میں سے ایک،عیسیٰ فاضلی،کے جلوسِ جنازہ میں ہزاروں لوگوں میں شرکت کی اور صورہ سرینگر میں سروں کے سیلاب کے بیچ کیمرہ کی آنکھ نے کئی جذباتی مناظر قید کرلئے۔جلوس میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کی خاصی تعداد شامل تھی جو دیوانگی کی حد تک عیسیٰ کی جسدِ خاکی کے تئیں عقیدت اور احترام کا اظہار کررہے تھے۔اُنہیں پُر نم آنکھوں کے ساتھ پُرجوش نعرہ بازی کے بیچ لحد میں اُتارا گیا۔

گذشتہ سال اگست میں راجوری کی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی سے غائب ہوکر نوجوان انجینئر عیسیٰ فاضلی ہاتھ میں بندوق تھامے سوشل میڈیا پر ظاہر ہوگئے تھے جہاں اُنہوں نے جنگجو بننے کا اعلان کیا تھا۔اُنکی تنظیم سے متعلق ابہام کی صورتحال برقرار تھی اور اُنکا کئی تنظیموں کے ساتھ تعلق بتایا جاتا تھا۔محض سات ماہ تک بحٰثیت جنگجو سرگرم رہنے کے بعد عیسیٰ کو گذشتہ رات جنوبی کشمیر میں اسلام آباد کے ہاکورہ علاقہ میں مزید دو ساتھیوں کے سمیت جاں بحق کردیا گیا تھا۔چناچہ اُنکے مارے جانے کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی اگرچہ سرکاری انتظامیہ نے سرینگر کے پائین علاقہ میں کرفیو جیسی بندشیں نافذ کردی تھیں تاہم اسکے باوجود بھی ہزاروں لوگ صورہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں ہر منٹ لوگوں کی تعداد میں سینکڑوں کا اضافہ ہوتا گیا اور یوں ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔یہاں موجود پائی گئی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے نمبر پلیٹوں سے اندازہ کیا جاسکتا تھا کہ جلوس میں نہ صرف سرینگر اور گاندربل بلکہ بڈگام،پلوامہ،بارہمولہ،بانڈی پورہ،اسلام آباد یہاں تک کہ کپوارہ کے لوگ بھی شامل تھے جو 22سالہ عیسیٰ کے آخری دیدار کرنا چاہتے تھے۔کئی نوجوانوں کو انتہائی جذباتی انداز میں اُنکی جوتوں کے بوسے لیتے دیکھا گیا جبکہ کئی ایک زاروقطار روتے جارہے تھے۔

یہاں موجود پائی گئی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے نمبر پلیٹوں سے اندازہ کیا جاسکتا تھا کہ جلوس میں نہ صرف سرینگر اور گاندربل بلکہ بڈگام،پلوامہ،بارہمولہ،بانڈی پورہ،اسلام آباد یہاں تک کہ کپوارہ کے لوگ بھی شامل تھے جو 22سالہ عیسیٰ کے آخری دیدار کرنا چاہتے تھے۔کئی نوجوانوں کو انتہائی جذباتی انداز میں اُنکی جوتوں کے بوسے لیتے دیکھا گیا جبکہ کئی ایک زاروقطار روتے جارہے تھے۔

عیسیٰ کی جسدِ خاکی کو گھنٹہ بھر کیلئے آخری بار اُنکے خوبصورت گھر میں رکھے جانے کے بعد ایک سٹریچر پر باہر لایا گیا تو گویا مجمعہ کو جنون آگیا اور لوگ عیسیٰ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ایک دوسرے پر گرنے لگے۔چناچہ کئی لوگ پیڑوں پر،کئی کھمبوں پر اور کئی فاضلیوں کے پڑوسیوں کے مکانوں کی چھت پر چڑ گئے تھے۔اُنکی جسدِ خاکی کو ایک لوڈ کیرئر پر رکھا گیا تو لوگ اسکے ساتھ مکھیوں کی طرح چمٹ گئے اور ہر شخص ایک دوسرے سے آگے رہنا چاہتا توہم اسے بعدازاں اتار کر ایک ٹپر پر رکھا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ دیدار کرسکیں۔ جنازہ کیلئے لیجاتے ہوئے عیسیٰ کی جسدِ خاکی کے پیچھے چلنے والے جلوس میں ”اسلام،آزادی،پاکستان،حزب المجاہدین،لشکر طیبہ“کے حق میں اور نئی دلی ،نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی وغیرہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی جبکہ سینہ کوبی کرتی ہوئیں خواتین ”ہندوستان پر کشمیر میں مظالم ڈھانے اور چھوٹے بچوں کا قتل عام کرنے“کے الزامات کے ساتھ اسے کوس رہی تھیں۔

جلوس میں ”اسلام،آزادی،پاکستان،حزب المجاہدین،لشکر طیبہ“کے حق میں اور نئی دلی ،نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی وغیرہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی جبکہ سینہ کوبی کرتی ہوئیں خواتین ”ہندوستان پر کشمیر میں مظالم ڈھانے اور چھوٹے بچوں کا قتل عام کرنے“کے الزامات کے ساتھ اسے کوس رہی تھیں۔

عیسیٰ فاضلی کی نماز جنازہ خود اُنکے والد نعیم فاضلی نے پڑھائی جنہوں نے نہ صرف یہ کہ سوشل میڈیا پر خود اپنے بیٹے کے مارے جانے کی خبر دی بلکہ بعدازاں ایک فیس بُک پوسٹ میں یہ بھی بتادیا کہ نمازِ جنازہ سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔فاضلی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ اُنکے ایک چچا اور چچا زاد ملک سے باہر تھے اور اُنہوں نے اُنکے پہنچنے سے قبل جنازہ نہ اُٹھانے کیلئے کہا تھا جسکی وجہ سے انتظار کرنا پڑا۔اُنہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ بھی وادی بھر سے عام لوگوں نے اُنکے لئے انتظار کرنے کی درخواست کی ہوئی تھی۔

جنگجو بننے سے قبل عیسیٰ کو جاننے والے کئی لوگوں نے اُنہیں ایک نیک سیرت اور ملنسار نوجوان بتایا۔چناچہ جنگجو بن جانے کے بعد اُنہوں نے جو ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر جاری کئے تھے اُن میں اُنکے مذہب کے بارے میں کافی مطالعہ رکھنے کا بخوبی اندازہ ہوتا تھا۔جلوسِ جنازہ کے پیچھے چل رہی ادھیڑ عمر کی ایک خاتون کی یہ بات مناسب معلوم ہوتی ہے کہ ”یہ اوس اڈءپھول گلاب،ہتا امس نا ائس نہ مزار اژنچ عمر“(یہ تو ادھ کھلا پھول تھا،افسوس اسکے ابھی قبر میں سونے کی عمر نہیں تھی“۔

 

یہ بھی پڑھئیں

عادل نےصبح کوہی شہیدہونے کی پیشگوئی کی تھی

Tags: EncounterFaziliFeaturedHizbul MujahideenJanazahKashmir protestsLove For RebelsMartyrdomSoura
Share24Tweet15Share6Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version