آسیہ اندرابی پر دمہ کا شدید دورہ،اسپتال میں بھرتی

سرینگر// دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی پر جمعرات کو دمہ کا شدید دورہ پڑنے کے بعد انہیں شہر کے ایک نجی اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ تنظیم نے حالیہ نظربندی کے دوران سیدہ اندرابی کو علاج و معالجہ کی سہولیات سے دور رکھ کر اُنکی جان کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا سرکاری اداروں پر الزام لگاتے ہوئے لوگوں سے علیل لیڈر کی جلد صحتیابی کیلئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

آسیہ اندرابی دمہ کی مریض ہونے کے ساتھ ساتھ گھٹنوں کے شدید مرض میں بھی مبتلا ہیں اور اُنہیں اس سے قبل بھی کئی بار مختلف اسپتالوں میں بھرتی کیا جاتا رہا ہے۔

سیدہ آسیہ اندرابی کی سیکریٹری فہمیدہ صوفی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیدہ آسیہ اندرابی پر جمعرات کی صبح دمہ کا شدید دورہ پڑا اور اسکے ساتھ ہی اُنہیں سخت بخار آگیا جسے دیکھتے ہوئے اُنہیں ایک نجی اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔

بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ ” اندرابی جموں جیل میں قید کاٹنے کی وجہ سے زیادہ علیل ہوگئی کیونکہ وہاں ان کو خاطر خواہ معالجہ فراہم نہیں کیا گیا“۔ واضح رہے کہ سیدہ اندرابی کے ساتھ ساتھ فہمیدہ صوفی بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کی امپھالا جیل میں کئی ماہ تک نظربند رہنے کے بعد حال ہی رہا ہوکر آئی ہیں۔ آسیہ اندرابی دمہ کی مریض ہونے کے ساتھ ساتھ گھٹنوں کے شدید مرض میں بھی مبتلا ہیں اور اُنہیں اس سے قبل بھی کئی بار مختلف اسپتالوں میں بھرتی کیا جاتا رہا ہے۔ دریں اثنا دخترانِ ملت نے مسلمانانِ جموں و کشمیر سے اپیل کی کہ وہ علیل لیڈر کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔

یہ بھی پڑھئیں

آسیہ اندرابی کے قتل کی سازش کی جارہی ہے:دخترانِ ملت

Exit mobile version