سرینگر// پولس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ائر فورس اسٹیشن پر حملہ ہونے کی خبر کی تردید کی ہے ۔ایک ٹویٹ میں پولس کا کہنا ہے کہ فورسز کی گاڑیاں ایک واٹر پوائینٹ سے لوٹ رہی تھیں اور اسی دوران جنگجووں کے ساتھ گولیاں کا تبادلہ ہوا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔
اس سے قبل رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے ملنگ پورہ میں جنگجووں نے ائر فورس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے۔اب غلط بتائی جانے والی خبروں میں بتایا گیا تھا جنگجووں کی ایک جمیعت نے ملنگ پورہ میں قائم ائر فورس اسٹیشن کے گارڈ پوسٹ پر فائرنگ کی جسکے جواب میں اسٹیشن کے محافظوں نے بھی گولیاں چلائیں۔ دلچسپ ہے کہ گذشتہ روز سرینگر کے ائر فورس اسٹیشن کے محافظوں نے ایک معمر شخص کو اسوقت گولی مار کر جاں بحق کردیا تھا کہ جب دماغی طور معذور مذکورہ شخص ،مبینہ طور،اسٹیشن کی جانب بڑھ رہے تھے۔