کشمیر سارے بھارت کی پریشانی ہے:امِت شاہ

نئی دلی// بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے صدر اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خاص الخاص امِت شادہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر گذشتہ35برسوں کے دوران کبھی محفوظ نہیں رہا اور مسئلہ کشمیر سارے ملک کی پریشانی ہے۔انہوں نے تاہم دعویٰ کیا ہے کہ انکی پارٹی اس مسئلے سے ”بہتر طور“نپٹ رہی ہے۔

مرکزی حکومت کشمیر مسئلے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے بھی سرگرم عمل ہے ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدرامِت شاہ نے راجیہ سبھا میں اپنی تقریر میں کہا کہ 35برسوں سے کشمیر غیر محفوظ ہے اور یہ مسئلہ پچھلے 3برسوں کا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گذشتہ تین دہائیوں سے درپردہ جنگ لڑ رہا ہے اور ہمسایہ ملک کی جانب سے بھارت پر یہ جنگ تھوپی گئی ہے ۔ ریاست میں امن و امان بحال کرنے اورجنگجوئیت کو کچلنے کیلئے حکومت کو پُرعزم بتاتے ہوئے بی جے پی کے صدر نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر مسئلے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے بھی سرگرم عمل ہے ۔

لائن آف کنٹرول اور سرحدپر پاکستانی فوج کی گولہ بھاری کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امِت شاہ نے کہا کہ پاکستانی کارروائی کا فوج بہتر اندا زسے جواب دے سکتی ہے ۔ ملک کی سرحدوںکو محفوظ قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت ایک مضبوط اور مستحکم ملک کی حیثیت سے ابھر کر سامنا آرہا ہے ۔ بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ کشمیر میں حالات بہتر بنانے اور لوگوں میں اعتماد بحال کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے کئی طرح کے اقدامات اٹھا ئے گئے ہیں اور امید کی جانی چاہیے کہ اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔

Exit mobile version