بڈگام// بڈگام پولس نے ایک 34سالہ شخص کو ایک 7سالہ بچی ،جو انکی بیٹی کے ساتھ کھیلنے کیلئے انکے گھر آئی ہوئی تھی،پر جنسی حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ضلع کے ٹنگمرگ علاقہ میں اس واقعہ کو لیکر سنسنی پھیلی ہوئی ہے اور لوگ سکتے میں ہیں۔
یہ واقعہ ٹنگمرگ کے ہردہ آبورہ گاوں کا ہے۔اپنی دوست کے والد کی حیوانیت کا شکار ہونےوالی بچی کے والدین نے سنیچر کی صبح کو پولس تھانہ ماگام میں شکایت درج کرائی ہے جسکے فوراََ بعد پولس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔متاثرہ بچی کے والدنے بتایا کہ انکی سات سالہ بچی سنیچر کو روز ہی کی طرح اپنی دوست کے ساتھ کھیلنے کیلئے انکے گھر گئی تھیں جہاں دوست کے والد نے ان پر جنسی حملہ کیا ہے۔متاثرہ بچی کے والد نے بتایا”گھر لوٹنے پر اس نے ہمیں اسکے ساتھ ہوئی بربریت کے بارے میں بتایا تو ہم سکتے میں آگئے“۔انکا کہنا ہے کہ وہ فوری طور شکایت لیکر تھانے پہنچ گئے ۔
متاثرہ بچی کے والدنے بتایا کہ انکی سات سالہ بچی سنیچر کو روز ہی کی طرح اپنی دوست کے ساتھ کھیلنے کیلئے انکے گھر گئی تھیں جہاں دوست کے والد نے ان پر جنسی حملہ کیا ہے۔
اپنی پھول جیسی بچی کا حوالہ دیتے ہوئے انکے والد کا مزید کہنا ہے”اس نے کہا ہے کہ وہ اپنی دوست کے گھر کی دوسری منزل میں کھیل رہی تھی جب اسکا باپ آکر اسکو اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے اسکی عصمت دری کی ہے“۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ کو دھمکی دی تھی کہ گھر والوں کے سامنے منھ نہ کھولے۔ملزم کیلئے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو لیکر وہ سکتے میں ہیں۔
پولس نے اسکے پاس شکایت درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولس کا کہنا ہے کہ جنسی حملوں سے بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔اس واقعہ کو لیکر علاقے میں سنسنی پھیلی ہوئی ہے اور اس بارے میں جو بھی سنتا ہے سکتے میں آجاتا ہے۔(بشکریہ کشمیر ریڈر)