• Latest
  • Trending
  • All
ایوان کو قسم یاد دلانے پر انجینئرزخمی،ایوان بدر!

ایوان کو قسم یاد دلانے پر انجینئرزخمی،ایوان بدر!

January 17, 2018

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Wednesday, May 21, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایوان کو قسم یاد دلانے پر انجینئرزخمی،ایوان بدر!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
January 17, 2018
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
ایوان کو قسم یاد دلانے پر انجینئرزخمی،ایوان بدر!

فائل فوٹو

99
SHARES
282
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جموں// ریاستی اسمبلی میں کل مختلف ممبران کے مابین الزامات اور جوابی الزامات کی جنگ کی وجہ سے انتہائی زبردست ہنگامہ ہوا جو باالآخر ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید کو ایوان سے نکالے جانے پر منتج ہوا۔انجینئر رشید کو ڈپٹی اسپیکر نذیر گریزی کے حکم پر مارشلوں نے دھکے مار کر باہر نکالا یہاں تک کہ انہیں بازووں اور ہاتھوں پر چوٹ لگی اور زخمی ہوگئے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مارشلوں کے ساتھ ساتھ نامعلوم سیول افراد نے بھی انکے ساتھ مارپیٹ کی اور وہ اس پورے معاملے کی تحقیقات نہ کئے جانے تک ایوان کے بقیہ سیشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

اس دوران نیشنل کانفرنس کے اکبر لون نے حسبِ عادت انتہائی غلیظ زبان کا استعمال کیا اور اب کی بار انجینئر رشید کو گالیاں دیں تاہم ڈپٹی اسپیکر نے میڈیا کو یہ سب رپورٹ نہ کرنے کی ہدایت دی جس سے ناراض ہوکر میڈیا کے سبھی نمائندے ایوان کا بائیکاٹ کرکے باہر دھرنا پر بیٹھ گئے۔حالیہ دنوں میں یہ دوسری بار ہے کہ جب گریزی نے میڈیا پر پابندی لگانے کی کوشش کی ہے۔

لون کو اسمبلی میں اس طرح کی زبان کے استعمال کیلئے اب پہچانا جاتا ہے کہ بحیثیت ِ اسپیکرسابق وزیر افتخار انصاری کو ماں بہن کی گالیاں دیتے ہوئے لون کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکا تھا جسے کروڑوں بار دیکھا اور لاکھوں بار شئیر کیا گیا۔

ایوان میں اسوقت ہنگامہ بھرپا ہوگیا کہ جب یہاں مختلف ممبران کی جانب سے بجٹ تقاریر میں سرکار پر جموں کشمیر بنک اور دیگر محکموں میں چور دروازے سے بھرتی کرنے کا الزام لگایا جارہا تھا۔اسی سلسلے میں انجینئر رشید نے اپنی تقریر میں نیشنل کانفرنس کو اپنا دور اقتدار یاد دلانے کی کوشش کی اور کہا کہ انہیں واویلا کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اپنے وقت پر انہوں نے بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکبر لون اسمبلی کے اسپیکر تھے تو انہوں نے درجنوں افراد کو چوردروازے سے بھرتی کیا۔انجینئر رشید کے ایسا کہنے کی دیر تھی کہ لون آپے سے باہر ہوکر انجینئر رشید کی جانب دوڑنے لگے تاہم انہیں اپنے ساتھیوں نے روکاتاہم انہوں نے انتہائی غلیظ زبان کا استعمال کرکے رشید کے نام بدی گالیاں دیں جس پر انجینئر رشید نے کہا”یہ بد قسمتی اور افسوس کی بات ہے کہ عمر عبداللہ کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس کے کئی ممبران نے پیر کو وزیر خزانہ کو بھی گالیاں دیں“۔واضح رہے کہ اسمبلی میں گالی گلوچ کو اپنا معمول بناچکے اکبر لون نے پیر کے روز وزیر خزانہ حسیب درابو کو بھی انتہائی بدی گالیاں دی تھیں۔لون کو اسمبلی میں اس طرح کی زبان کے استعمال کیلئے اب پہچانا جاتا ہے کہ بحیثیت ِ اسپیکرسابق وزیر افتخار انصاری کو ماں بہن کی گالیاں دیتے ہوئے لون کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکا تھا جسے کروڑوں بار دیکھا اور لاکھوں بار شئیر کیا گیا۔

انجینئر رشید نے کہا”اگر ہم پی ڈی پی کو چوردروازے سے جموں کشمیر بنک میںبھرتی کرنے کا الزام لگاتے ہیں تو نیشنل کانفرنس نے بھی خود اسمبلی میں اس طرح بھرتی کی ہے“۔اکبر لون کی جانب سے گالیوں کے جواب میں ممبر اسمبلی لنگیٹ نے کہا”تم صرف گالیاں بکنا جانتے ہو“ تاہم اسکے بعد ایوان میں اتنا شور ہوا کہ کچھ بھی سمجھنا محال تھا۔اس دوران ڈپٹی اسپیکر نذیر گریزی،جو اسپیکر کویندر گپتا کی غیر موجودگی میں ایوان کی کارروائی چلا رہے تھے،اپنی نشست سے کھڑا ہوکر ممبران کو خاموش ہونے کیلئے کہنے لگے ۔انہوں نے انجینئر رشید پر اخباروں میں سرخیاں بٹورنے کیلئے روز ہی ”ڈرامہ“کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ اب انکی عادت ہی بن چکی ہے۔گریزی کے اس الزام سے آگ بگولہ ہوکر انجینئر رشید چاہِ ایوان میں آگئے اور انہوں نے گریزی سے یہ بات ثابت کرنے کیلئے کہا کہ انہوں نے کبھی ایوان میں غیر ضروری طور کوئی ہنگامہ کیا ہے۔گریزی نے تاہم اس بات کا کوئی جواب دئے بغیر مارشلوں کو انجینئر رشید کو باہر لیجانے کیلئے کہا اور ساتھ ہی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اس سارے معاملے کو رپورٹ نہ کرنے کی ہدایت دی۔

گریزی کے اس الزام سے آگ بگولہ ہوکر انجینئر رشید چاہِ ایوان میں آگئے اور انہوں نے گریزی سے یہ بات ثابت کرنے کیلئے کہا کہ انہوں نے کبھی ایوان میں غیر ضروری طور کوئی ہنگامہ کیا ہے۔گریزی نے تاہم اس بات کا کوئی جواب دئے بغیر مارشلوں کو انجینئر رشید کو باہر لیجانے کیلئے کہا اور ساتھ ہی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اس سارے معاملے کو رپورٹ نہ کرنے کی ہدایت دی۔

ایوان سے باہر کئے جانے پر انجینئر رشید نے الزام لگایا کہ نہ صرف مارشلوں نے بلکہ کچھ عام غنڈوں نے بھی انکے ساتھ مارپیٹ کرکے نہ صرف انہیں زخمی کردیا ہے بلکہ انکی اور انکے لوگوں کی عزت کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پورے ایوان کو یاد دلانے کی کوشش کی تھی کہ انہوں نے اپنے لوگوں کے مفادات کا خیال رکھنے کی قسم کھائی ہوئی ہے اور اسی بات سے ناراض ہوکر پورا ایوان انکے خلاف ہوگیا۔انہوں نے کہا”یہ علی بابا چالیس چوروں کا ایوان ہے،انسے سچ برداشت نہیں ہوتا ہے یہ ایکدوسرے کے اسکینڈلوں پر پردہ ڈالتے ہیں لیکن میں چونکہ ان سب کو بے نقاب کرتا ہوں لہٰذا یہ میرے خلاف ایک ہوجاتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ میں ان سبھی کو بے نقاب کروں گا“۔

انہوں نے کہا کہ ان پر حملہ کئے جانے کے واقعہ کی تحقیقات نہ ہونے تک وہ اسمبلی کے باقی سیشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جموں کشمیر بنک میں نوکریوں کی سیل,دوسری بھرتی جلد:کلو

Tags: Akbar LoneEr RasheedFeaturedJammu and KashmirKashmir AssembleyMar shelled Out
Share40Tweet25Share10Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version