جموں// وزیر خزانہ حسیب درابو نے خواجہ سراوں پر مہربان ہوکر انہیں خطہ افلاس سے نیچے کا درجہ قرار دیکر انہیں اس طبقے کو حاصب سہولیات کا حقدار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سراوں کو بی پی ایل ضمرے کے تحت رعایتی نرخوں پر اناج،رسوئی گیس،بجلی اور دیگر سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمرے کے لوگوں کو علاج و معالجہ میں امداد کیلئے ایک کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
بجٹ کو غریب دوست ظاہر کرنے کیلئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بی پی ایل خاندانوں کو ایک لاکھ روپے کا انشورنس کور دیا جائے گا جبکہ ایسے خاندانوں کیلئے 15000 گھر تعمیر کروائے جائیں گے۔