بارہویں کا نتیجہ ظاہر،لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں کامیاب!

سرینگر// جموں کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بالآخر بارہویں جماعت کا امتحانی نتیجہ ظاہر کردیا ہے جسکے مطابق لڑکیوں نے ایک بار پھر میدان مارلیا ہے۔ظاہر کردہ نتیجے کے مطابق لڑکوں میں سے 58.92 فی صد نے کامیابی پائی ہے جبکہ لڑکیوں میں سے 64.31 فی صد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔مجموعی طور 61.44 فی صد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

بورڈ کے ایک افسر کے مطابق اب کے 55163 امیدواروں نے امتحان دیا تھا جن میں سے 33893 کامیاب ٹھہرے جبکہ 4040 کو دوبارہ امتحان میں بیٹھنا ہوگا۔

Exit mobile version