سوپور میں دھماکہ 4 پولس اہلکار ہلاک

سرینگر// سوپور میں پیش آمدہ قتلِ عام کی 25ویں برسی پر آج قصبے میں ہوئے ایک خوفناک بم دھماکے میں جموں کشمیر پولس کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین دکانیں تباہ ہوگئی ہیں۔جموں کشمیر پولس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) منیر خان نے اس دھماکے میں پولس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ مزید تفصٰلات کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ ایک دکان کے نیچے رکھی گئی طاقتور بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک پولس اہلکاروں کی شناخت کی جارہی ہے۔

دلچسپ ہے کہ یہ دھماکہ 6جنوری1993 کو قصبے میں پیش آًدہ سانحہ کی برسی کے موقعہ پر ہوا ہے۔ پچیس سال قبل آج ہی کے دن بی ایس ایف نے یہاں قریب سٹھ افراد کو جاں بحق کرنے کے علاوہ بازار کو آگ لگادی۔اس واقعہ کی یاد تازہ کرنے کیلئے مزاحمتی قیادت نے آض سوپور میں ایک پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم سرکار نے قیادت کا کریک ڈاون کرکے اس مجوزہ پروگرام کو ناکام بنادیا۔

Exit mobile version