سانبا سیکٹر میں تازہ گولہ باری،بی ایس ایف اہلکار ہلاک

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ کے روز پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک

اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں مغربی بنگال کے ہاپرا سے تعلق رکھنے والا 51 سالہ بی ایس ایف ہیڈکانسٹیبل آر پی ہازرہ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ان ذرائع نے بتایا ’اگرچہ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال سانبہ منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا‘۔

 

سرکاری ذرائع نے بتایا ’قریب شام کے 4 بجکر35 منٹ پر پاکستانی چوکی جوگر حیدر میں تعینات پاکستان 80 چناب رینجرز نے سانبہ سیکٹر کے ڈلما چک میں تعینات بی ایس ایف 173 بٹالین کو نشانہ بناکر شدید اور بلااشتعال فائرنگ کی‘۔
ان ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا گیا جبکہ آخری اطلاعات ملنے تک طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ جاری تھا۔

Exit mobile version