تصدق بھی ’’مفتی کے خواب ‘‘پورا کرنے نکلے

جموں//جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی بی ، بی جے پی مخلوط حکومت کی کابینہ میں جمعرات کو شامل کئے گئے تصدق حسین مفتی نے کہا ہے کہ وہ اپنے متوفی والد مفتی سعید کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال معمول پر آرہی ہے۔ مسٹر تصدق نے یہاں راج بھون کے احاطے میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’ ’میں اپنے والد کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا“۔ انہوں نے کہا’ ’وقت ہی فیصلے کرے گا کہ میری شراکت کس طرح سے ریاست میں امن وامان کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی“۔ تصدق حسین نے کہا کہ وہ پہلے کام اور پھر بات کریں گے۔

تصدیق حسین جنہوں نے گذشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کے کوآرڈی نیٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا، محبوبہ مفتی کی کابینہ میں شامل ہونے والا نیا چہرہ ہیں۔ انہیں کابینی وزیر بننے کے اہل بنانے کے لئے پہلے بحیثیت رکن قانون ساز کونسل نامزد کیا گیا۔

کشمیری نوجوانوں سے متعلق پوچھے جانے پر تصدیق نے کہا کہ کشمیری نوجوان ”بے سمت“ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ”کشمیر کے حالات خراب نہیں ہیں، وہاں حالات اچھے ہورہے ہیں“۔ جموں وکشمیر کی ترقی میں تصدق مفتی کی مجوزہ شراکت پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’ ’وہ تو آپ کو وقت کے ساتھ پتہ چلے گا۔ پہلے کام کرتا ہوں بعد میں بات کروں گا“۔ سینماٹوگرافرسے سیاستدان بننے والے مسٹر تصدیق حسین جنہوں نے گذشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کے کوآرڈی نیٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا، محبوبہ مفتی کی کابینہ میں شامل ہونے والا نیا چہرہ ہیں۔ انہیں کابینی وزیر بننے کے اہل بنانے کے لئے پہلے بحیثیت رکن قانون ساز کونسل نامزد کیا گیا۔

تصدیق حسین نے 7 جنوری 2016 کو اپنے والد اور اس وقت کے ریاستی وزیر اعلیٰ مفتی سعید کے انتقال کے بعد پی ڈی پی میں غیررسمی طور شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم 7 جنوری 2017 کو سری نگر کے انڈور اسٹیڈیم میں مفتی سعید کی پہلی برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں تصدیق حسین مفتی نے پی ڈی پی میں رسمی طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔ محترمہ مفتی کے چچا فاروق اندرابی نے گذشتہ ہفتے ریاستی کابینہ سے پر استعفیٰ دیا جس سے کابینہ میں توسیع کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

Exit mobile version