محبوبہ مفتی نے بھائی تصدق کو وزارت کا قلمدان سونپ دیا

جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے 21ماہ پرانی اپنی سرکار کی کابینہ میں آج دوسری بار توسیع کرکے اپنے سنیماٹوگرافر بھائی مفتی تصدق سمیت دو نئے وزراءکو شامل کر لیا۔ راج بھون میں گورنراین این ووہراکی جانب سے دونوں نئے وزراءکوعہدوں اوررازداری کاحلف دلانے کے بعدملی جلی سرکارکی کابینہ کاحجم 25وزراءتک پہنچ گیا۔حلف اُٹھانے کے بعدمفتی تصدق نے اپنے آنجہانی والد”مفتی سعیدکے خوابوں “کوپوراکرنے کاعزم ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ وہ ریاست میں بحالی امن کی کوششوں میں اپنارول اداکرینگے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی نوجوان بے سمت نہیں بلکہ باسمت اورباصلاحیت بھی ہیں ۔اُدھرحلف برداری کے بعدکابینہ میں پھیربدل کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تاہم بعدسہ پہرتک اس حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہوئی ۔

حلف اُٹھانے کے بعدمفتی تصدق نے اپنے آنجاہانی والدمفتی سعیدکے خوابوں کوپوراکرنے کاعزم ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ میں بھی بحالی امن کی کوششوں میں اپنارول اداکرونگا۔

بالی وڈ میں سنیماٹوگرافر مفتی تصدق اپنے والد اور سابق وزیر اعلیٰ مفتی سعید کے گذشتہ سال 7جنوری کو انتقال کر جانے کے بعدسیاست میں قدم رکھا تھا جسکے بعد محبوبہ مفتی نے انہیں اپنے دفتر میں شکایتی سیل کا کوارڈینیٹر بنایا تھا جس سے انہوں نے حال ہی قانون ساز کونسل کا ممبر بنائے جانے کے بعد استعفیٰ دیدیا تھا۔تصدق مفتی کیلئے کابینہ میں جگہ بنانے کیلئے حج و اوقاف کے وزیر فاروق اندرابی سے گذشتہ دنوں استعفیٰ لیا گیا تھا۔

حلف اُٹھانے کے بعدمفتی تصدق نے اپنے آنجاہانی والدمفتی سعیدکے خوابوں کوپوراکرنے کاعزم ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ میں بھی بحالی امن کی کوششوں میں اپنارول اداکرونگا۔ راج بھون کے باہرنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا”میں اپنے والدمرحوم کے ادھورے خوابوں کوپوراکرنے کی کوشش کرونگا“۔انہوں نے کہا” وقت ہی بتاپائے گاکہ میں بحالی امن کی کوششوں میں اپنی جانب سے کیارول اداکرپاﺅں گا۔میں آنے والے دنوں میں اپنے کام سے اپنی اہلیت اورصلاحیت کاثبوت فراہم کرونگا“۔انہوں نے اس حوالے سے کہاکہ کشمیر ی نوجوان بے سمت نہیں بلکہ باسمت اورباصلاحیت بھی ہیں ۔

محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط حکومت کی کابینہ میں ہونے والی یہ دوسری توسیع تھی جبکہ اسے پہلے فروری2017کے پہلے ہفتے میں سیدالطاف بخاری کوکابینہ میں شامل کرکے وزارت تعلیم کاقلمدان سونپاگیاتھا۔اس دوران معلوم ہواکہ تصدق مفتی کوممکنہ طورپرسیاحت اورکلچرکی وزارت کاقلمدان سونپاجائیگا جبکہ یہ دونوں وزارتیں اسوقت وزیراعلیٰ کے پاس ہیں ۔بتایاجاتاہے کہ کابینہ میں ردوبدل کے تحت جاویدمصطفیٰ میرکوکوئی اہم وزارت دی جائیگی جبکہ ممکنہ طورپرماہ فروری میں ہوئی توسیع وپھیربدل کے وقت ناراض ہوئے کابینہ وزیروں سیدعمران رضاانصاری اورسیدبشارت حسین بخاری کوبھی نئی وزارتوں کے قلمدان دئیے جاسکتے ہیں ۔اُدھرحلف برداری کے بعدکابینہ میں پھیربدل کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تاہم بعدسہ پہرتک اس حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہوئی ۔خیال رہے اسوقت ریاستی کابینہ میں وزیراعلیٰ سمیت پی ڈی پی کے سینئروجونیئروزراءکی تعداد12ہے جبکہ بی جے پی کے وزیروں کی تعداد11ہے ۔تصدق مفتی اورجاویدمصطفیٰ میرکوشامل کرکے کابینہ میں پی ڈی پی وزراءکی تعداد14ہوگی جبکہ کابینہ کاکل حجم25وزراءتک پہنچ جائیگا۔

Exit mobile version