ڈیلی ویجروں کی مستقلی کا حکم اگلے ہفتے !

جموں // جموں کشمیر سرکار کے مختلف محکموں میں برسوں سے کام کررہے قریب سٹھ ہزار ڈیلی ویجروں کی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔وزیرِ خزانہ حسیب درابو نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اگلے ہفتے باضابطہ ایس آر او جاری کیا جارہا ہے اور سبھی محکموں کو مذکورہ عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے ہدایات دی جائیں گی۔

ریاستی سرکار کے مختلف محکموں میں قریب سٹھ ہزار عارضی ملازمین ہیں جن میں سے بیشتر بیس بیس سال سے اپنی ملازمت کے مستقل ہونے کے انتظار میں ہیں۔موجودہ سرکار نے تاہم اسمبلی میں ان ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا تھا جسکے بعد ایک بااختیار کمیٹی بنائی گئی تھی جسکی سفارش پر رواں برس 23 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی زیر صدارت ریاستی کابینہ نے ان عارضی ملازمین کی مستقلی کو منظور یی دی تھی۔وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اب ایک ایس آر اوجاری کیا جائیگا ، جس کے تحت مختلف سرکاری محکموں میں طویل وقت سے کام کرنے والے عارضی ملازمین کی ملازمت باقاعدہ بن جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب حکومت کی جانب سے باضابطہ حکم نامہ جاری ہوجائے تو اس کی کاپیاں تمام سرکاری محکموں کو بھیج دی جائیں گی تاکہ وہاں کام کرنے والے ڈیلی ویجروں اورکیجول لیبروں کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کا محکمانہ عمل شروع کیا جاسکے۔

سرکار کے مختلف محکموں میں قریب سٹھ ہزار عارضی ملازمین ہیں جن میں سے بیشتر بیس بیس سال سے اپنی ملازمت کے مستقل ہونے کے انتظار میں ہیں۔

خیال رہے رواں برس 23 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی زیر صدارت ریاستی کابینہ کے ایک اجلاس میں کابینہ نے چیف سیکریٹری کی سربراہی والی کمیٹی کی جانب سے عارضی ملازمین کی مستقلی سے متعلق پیش کردہ رپورٹ کو منظور کیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ جموںوکشمیر میں مختلف سرکاری محکموں میں 61 ہزار سے زیادہ عارضی ملازمین بطور ڈیلی ویجر اور کیجول لیبر کام کر رہے ہیں اور ان میں سے بیشتر کی عارضی معیاد ملازمت 20 برس سے زیادہ ہے۔

 

Exit mobile version