لنگیٹ میں چھاپہ،تین جنگجو جاں بحق ،خاتون زخمی

فائل فوٹو

سرینگر// شمالی کشمیر کے لنگیٹ میں سرکاری فورسز نے دورانِ شب تین جنگجووں کو مار گرایا ہے جبکہ اس جھڑپ میں ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔اس واقعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہونے کے خدشات کے پیشِ نظر علاقے میں اضافی فورسز تعینات کی گئی ہیں اور یہاں انٹرنیٹ کی سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

فورسز نے گاوں کا محاصرہ کرکے گولی چلا کر جنگجووں کو للکارا جنہوں نے جواب میں گولی چلائی اور یوں ایک خونین جھڑپ شروع ہوئی جس میں تینوں جنگجو،جنکی شناخت ہونا باقی ہے، مارے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے رات کے دوران ہی لنگیٹ کے یونسو نامی گاوں کا محاصرہ کر کے یہاں کے ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا کہ جہاں تین پاکستانی جنگجو موجود تھے۔ان ذرائع کے مطابق فورسز نے گاوں کا محاصرہ کرکے گولی چلا کر جنگجووں کو للکارا جنہوں نے جواب میں گولی چلائی اور یوں ایک خونین جھڑپ شروع ہوئی جس میں تینوں جنگجو،جنکی شناخت ہونا باقی ہے، مارے گئے ہیں۔سرکاری فورسز کو تاہم کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔پولس چیف ایس پی وید نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا”یونسو ہندوارہ میں تینوں پاکستانی دہشت گرد،جو بظاہر پاکستانی ہیں،جموں کشمیر پولس،سی آر پی ایف اور آر آر کی مشترکہ ٹیم کے ہاتھوں مارے گئے ہیں“۔

معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ گھر کی ایک بہو نے گھر سے باہر آںے کی کوشش کی تھی اور وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں۔بعض ذڑائع کے مطابق انہوں نے بعدازاں دم توڑ دیا ہے تاہم اس خبر کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

Exit mobile version