مجھے اپنے ہندوستانی ہونے پر شک نہیں :فاروق

نئی دہلی// نیشنل کانفرنس کے صدر و رکنِ پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ گذشتہ شام یہاں انڈیا ٹوڈے گروپ کی جانب سے منعقدہ ”ایجنڈا آج تک“ تقریب کے دوران اس وقت شدید غصے میں آگئے جب صحافی پونیہ پرسون باجپائی نے اُن سے پوچھا کہ کیا وہ خود کوہندوستانی مانتے ہیں ۔فاروق عبداللہ نے غصے سے لال ہوکر چِلا چِلا کر کہا کہ اُنکے ہندوستانی ہونے پر شک نہیں کیا جاسکتا ہے۔سوال کرنے والے صحافی پر چِلاتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا”تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھ سے یہ سوال کرنے کی کہ میں ہندوستانی ہوں کہ نہیں،افسوس ہے کہ تم لوگوں کو اس پر شک ہے جبکہ مجھے کوئی شک نہیں ہے“۔انتہائی گرجدار آواز میں فاروق عبداللہ نے چِلا چِلا کر کئی بار کہا”کیا آپ کو اس پر کوئی شک ہے، مجھے اپنے ہندوستانی ہونے پر شک نہیں ہے۔ کیا آپ سامعین میں کسی سے پوچھیں گے کہ آپ ہندوستانی ہیں یا نہیں۔ آپ کو یہ پوچھنے کا کس نے حق دیا ہے۔ آپ کی یہ پوچھنے کی ہمت کیسے ہوئی؟“۔اتنا ہی نہیں بلکہ فاروق عبداللہ نے اُن سے اس طرح کے سوال کرنے والوں کو بیمار بتایا اور اُنہیں ماہرینِ نفسیات سے ملنے کا مشورہ دیا۔اُنہوں نے کہا” آپ کو یہ بیماری لگ گئی ہے۔ آپ کو ماہر نفسیات کے پاس جانا چاہیے۔ مجھے چیلنج کرنے کی ہمت مت کرو“۔

”تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھ سے یہ سوال کرنے کی کہ میں ہندوستانی ہوں کہ نہیں،افسوس ہے کہ تم لوگوں کو اس پر شک ہے جبکہ مجھے کوئی شک نہیں ہے“۔

یہ پوچھے جانے پرکہ کشمیریوں کو ملک کے دوسرے حصوں میں شک کی نظر سے دیکھنے کے سلسلے پر بریک لگانے کی سمت میں کیا کرنا ہوگا، فاروق عبداللہ کا جواب تھا’ ’راستہ ایک ہی ہے کہ آپ اپنے دل سے یہ بات نکال لیجئے کہ ہم ہندوستانی نہیں ہیں۔ جس دن آپ یہ بات اپنے دل سے نکال لیں گے، اس دن کشمیریوں کو شک کی نظر سے دیکھاجانا بند ہوگا۔ اس شک نے اپ لوگوں کو ماراڈالا ہے۔ یہ شک ہے یا سیاست، یہ تو آپ لوگ ہی جانتے ہو۔ تم لوگوں نے تو بہت سیاست کھیل لی ہے“۔

 

Exit mobile version