توہینِ ترانہ کے مرتکب طلباءکو سزاہو:فاروق

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ”قومی ترانے کی توہین“کرنے والے باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے دو طلبائکے خلاف سخت ترین کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ دونوں نے سنگین جُرم کیا ہے اور اُنہیں اسکی سزا ملنی ہی چاہیئے۔

آج یہاں ایک تقریب کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے ریاستی حکومت سے دونوں ملزم طلباءکے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔اُنہوں نے کہا”میرے خیال میں ان طلباءنے سنگین غلطی کی ہے کیونکہ ملک کا وقار اہم ہے “۔اُنہوں نے مزید کہا”ان(طلبائ)کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیئے۔اُنہوں نے جو کیا ہے اسکا خمیازہ اُنہیں بھگتنا ہی ہوگا۔سرکار کو انکے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے یہاں تک کہ وہ معافی نہ مانگیں“۔واضح رہے کہ باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں گذشتہ دنوں ایک تقریب میں ”قومی ترانہ“گائے جانے کے دوران دو کشمیری طلباءمبینہ طور بیٹھے رہے تھے جسے ترانے کی توہین سمجھا جاتا ہے۔

 

Exit mobile version