اہلِ وادی پی ڈی پی کی مجبوریوں سے آگاہ ہیں:محبوبہ مفتی

کپوارہ// جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے”ہندوپاک ٹکراﺅاورتناﺅکوریاستی عوام کیلئے تکلیف دہ“قراردیتے ہوئے واضح کیاہے کہ جموں وکشمیرمیں پائیدارامن اورترقی کیلئے ہمسایہ ممالک کے مابین بہترتعلقات ناگزیرہیں ۔انہوں نے کشمیر امن کی بحالی اورخوشحالی کومفتی سعید کاخواب قراردیتے ہوئے کہاکہ اہل وادی پی ڈی پی کودرپیش مشکلات اورمجبوریوں سے آگاہ ہیں ۔

” میرے والدمرحوم مفتی صاحب کایہ خواب تھاکہ ہندوپاک کے درمیان دشمنی کاخاتمہ ہوجائے ،اورانہوں نے اس مشن کیلئے اپنی جانب سے پوری کوشش بھی کی “۔

شمالی کشمیر کے دورے کے دوران کپوارہ میں نامہ نگاروں کے سوالات کامختصرجواب دیتے ہوئے کہاکہ بھارت اورپاکستان کے مابین سرحدی ٹکراﺅاورسفارتی منافرت کی وجہ سے ریاستی عوام کوسخت مصائب اورپریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے ۔انہوں نے کہا” میرے والدمرحوم مفتی صاحب کایہ خواب تھاکہ ہندوپاک کے درمیان دشمنی کاخاتمہ ہوجائے ،اورانہوں نے اس مشن کیلئے اپنی جانب سے پوری کوشش بھی کی “۔

وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاکہ پی ڈی پی کاقیام عمل میں لانے کے درپردہ بھی یہی مقصدکارفرتھاکہ بھارت اورپاکستان کے درمیان بہترتعلقات کیلئے ایک پُل ہو،اورمفتی صاحب نے اپنی جماعت کواس کیلئے بروئے کاربھی لایا۔انہوں نے کشمیر امن کی بحالی اورخوشحالی کومفتی سعید کاخواب قراردیتے ہوئے کہاکہ اہل وادی پی ڈی پی کودرپیش مشکلات اورمجبوریوں سے آگاہ ہیں ۔

Exit mobile version