ماور لنگیٹ میں مسافر بس کو حادثہ ،قریب بیس زخمی

لنگیٹ// (شوکت پنڈت) چیونٹی پورہ ماور میں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے اور اس میں سوار اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بد نصیب گاڑی اچانک ہی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گئی اور بل کھاتے ہوئے ایک میوہ باغ میں جاگری۔بس میں سوارمحمد شفیع تیلی ولد امیرالدین ساکن قلم آباد،محمد حیات گنائی ولد غلام احمد ساکن سونزی پورہ،شاہد قریشی ولد نذیر احمد ساکن چیونٹی پورہ،توصیف احمد پیر ولد غلام احمد ساکن شرہامہ ،عبدا لجبار ملک ولد عبدالرحمان ساکن آڈورہ،منظور احمد میر ولد محمد صابر ساکن میرپورہ قلم آباد،انشاءجان دختر فیاض احمد صوفی ساکن لاچھ،انیسہ جان دختر شمس الدین ساکن کھُڈی،ثنائالل وار ولد محمد جمال ساکن لاچھ،مسمات فضی زوجہ عبدل احد بٹ ساکن ماور،عامر شفیع ولد محمد شفیع وانی ساکن ماور بالا،عادل نذیر ولد نذیر احمد لون ساکن ماور بالا،مشتاق احمد بٹ ولد عبدل احد ساکن شرہامہ،محمد اسحاق لون ولد محمد مقبول ساکن ماور بالا،روبینہ بیگم زوجہ محمد اسحاق ساکن ماور بالا،نذیر احمد ولد غلام قادر ساکن قلم آباد،نسار احمد ولد غلام احمد گنائی ساکن ماور بالااور غلام احمد وار ولد عبدالعزیز وار ساکن لاچھ زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں سے کم از کم تین کے سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اُنکی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور اُنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔پولس نے جائے واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی اصل وجہ کے بارے میں پتہ کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version