پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر غلام محی الدین صوفی کا انتقال

ہندوارہ// حکمران جماعت پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر غلام محی الدین صوفی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ صوفی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اُنکا ابھی ابھی میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ میں انتقال ہوا ہے۔

غلام محی الدین صوفی کو اپنے علاقے میں عام سیاستدانوں کی بجائے ایک شریف اور ملنسار شخص کے بطور جانا جاتا رہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوفی محی الدین ایک عرصہ سے مریض تھے اور ابھی کئی دنوں سے میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ میں زیرِ علاج تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ  اُنکی حالت پچھلے کئی دنوں سے اور بھی زیادہ خراب ہوگئی تھی۔حالیہ دنوں میں پی ڈی پی کے کئی وزراء نے اسپتال جاکر علیل لیڈر کا حال چال پوچھنے کے علاوہ ڈاکٹروں کو اُنہیں بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کہا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکے۔غلام محی الدین صوفی کو اپنے علاقے میں عام سیاستدانوں کی بجائے ایک شریف اور ملنسار شخص کے بطور جانا جاتا رہا ہے ۔

غلام محی الدین صوفی بنیادی طور پیوپلز کانفرنس کے ساتھ وابستہ تھے تاہم اُنہوں نے 2002 میں پارٹی کے پراکسی اُمیدوار کے بطور انتخاب لڑا اور پھر مفتی سعید کی کابینہ میں جنگلات کے وزیر بنے۔

Exit mobile version