پلوامہ// پلوامہ// سانبورہ پلوامہ میں ابھی ابھی لشکرِ طیبہ کے ایک نامور جنگجو ایوب لیلہاری کو جاں بحق کردئے جانے کی خبر غلط ثابت ہوئی ہے تاہم یہاں ایک پاکستانی جنگجو کے مارے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج،پولس اور دیگر سرکاری فورسز نے شام گئے سانبورہ پلوامہ کا محاصرہ کر لیا تھا اور پھر یہاں ایک جھڑپ شروع ہوئی جس میں پہلے ایوب لیلہاری مارے جانے کی خبر آئی تھی جو غلظ ثابت ہوئی ہے۔ایوب لیلہاری لشکرِ طیبہ کے نامور جنگجو کمانڈر ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران ایک پاکستانی جنگجو عمر عرف عبدالرحمٰن بھائی جاں بحق ہوچکے ہیں جنہیں حال ہی جاں بحق ہوچکے لشکرِ طیبہ کے چیف ابو دوجانہ کا قریبی ساتھی بتایا جارہا ہے۔
اس جھڑپ کی مزید تفصٰلات کا اب بھی انتظار ہے۔