کنلون جھڑپ میں مارے گئے شہری کی شناخت ہوگئی

بجبہاڑہ// کنلون بجبہاڑہ میں کل رات ہوئی جھڑپ کے دوران مارے گئے عام شہری کی شناخت ہوگئی ہیں اور وہ آرونی کے رہنے والے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کا نام غلام محی الدین بٹ ولد محمد یوسف ہے اور اُنہیں محیہ ٹاس کی عرفیت سے پہچانا جاتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ مزدوری کا کام کرتے تھے اور اسی سلسلے میں گھر سے نکلے ہوےئ تھے کہ زندہ واپس نہ لوٹ سکے۔

واضح رہے کہ بجبہاڑہ-پہلگام روڑ پر کنلون کے بانڈرپورہ میں کل رات جنگجووں اور فورسز کے بیچ جھڑپ ہوئی تھی جس میں حزب المجاہدین کے ایک جنگجو کے ساتھ ساتھ ایک عام شہری بھی مارے گئے تھے تاہم اُنکی شناخت نہیں ہو پائی تھی۔پولس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص موٹر سائیکل نمبر JK13-527? پر سوار ہوکر وہاں سے گذر رہے تھے کہ جب وہ کراس فائرنگ کا شکار ہوکر مارے گئے تاہم آزاد ذرائع سے اس دلیل کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

Exit mobile version