شوپیان// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں فوج اور جنگجووں کے بیچ جاری ایک جھڑپ میں ایک افسر سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ یہاں تین جنگجووں کے محصور ہونے کا اندازہ ہے جنکے فرار کے سبھی راستے مسدود کر دئے گئے ہیں۔ یہ واقعہ ضلع کے امام صاحب علاقے کا ہے جہاں ابھی شدید فائرنگ ہو رہی ہے۔
خود کو محاصرے میں آتے دیکھ کر جنگجووں نے زبردست فائرنگ کی اور ابتدائی فائرنگ میں ایک میجر سمیت تین فوجی شدید زخمی ہو گئے جنہیں بادامی باغ کی فوجی چھاونی میں قائم فوجی اسپتال کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
فوج کی 62آر آر،جموں کشمیر پولس کے اسپیشل آپریشنز گروپ یا ایس او جی اور دیگر سرکاری فورسز نے یہاں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق مخبری کی بنا پر متری بُگ-زوئے پورہ نامی گاوں کا راتوں رات محاصرہ کیا اور پھر اُس مکان کی جانب جانے کی کوشش کی کہ جہاں جنگجو رُکے ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کو محاصرے میں آتے دیکھ کر جنگجووں نے زبردست فائرنگ کی اور ابتدائی فائرنگ میں ایک میجر سمیت تین فوجی شدید زخمی ہو گئے جنہیں بادامی باغ کی فوجی چھاونی میں قائم فوجی اسپتال کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محاصرے میں دو سے تین جنگجووں کے پھنسے ہونے کا اندازہ ہے جنکے فرار کے سبھی راستے بند کر دئے گئے ہیں۔چناچہ علاقے میں فوج اور دیگر سرکاری فورسز کی بھاری تعداد پہنچائی گئی ہے اور ایک وسیع علاقے کو گھیرے میں لیا جا چکا ہے۔