بانڈی پورہ جاتے ہوئے فوجی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا

بانڈی پورہ// سرینگر-بانڈی پورہ روڑ پر ایک فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے اور وہ اُلٹ کر دھان کی کھیتی میں گر گئی ہے البتہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق فوج کی 27 آر آر کی ایک گاڑی سرینگر سے بانڈی پورہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کا گنڈ دچھنہ کے قریب گاڑی پر سے قابو کھو گیا اور گاڑی اُلٹ کر بل کھاتے ہوئے دھان کی کھیتی میں گر گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے تاہم شاہراہ کو بند کرکے ٹریفک کو آراگام کے راستے موڑ دیا گیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق پولس کی ایک پارٹی بھی جائے واردات پر پہنچ گئی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حادثے کے متعلق ضابطے کے تحت کوئی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے یا نہیں۔

Exit mobile version