سوپور میں تیز رفتار کار نے دو بھائیوں کو کچل دیا،ایک کی موت

سوپور// سوپور کے مضافات میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں ایک کمسن بچے کی موت ہوگئی ہے جبکہ اُنکا بھائی شدید طور پر زخمی ہے۔ یہ حادثہ ڈورو میں پیش آیا ہے اور بد نصیب بچے ہردہ شیوا کے بتائے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک تیز رفتار کار نے راہ چلتے دو بھائیوں کو زوردار ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا اور وہ خون میں لت پت تڑپنے لگے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے دونوں بچوں کو اُٹھاکر سب ضلع اسپتال سوپور پہنچا دیا تاہم جُنید سلطان نامی لڑکے کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے بھائی کا علاج ہورہاہے۔ پولس نے معاملہ درج کرکے قصور وار کار کو ضبط کرلیا ہے۔

Exit mobile version