این آئی اے کے پاس پیشی سے قبل نعیم گیلانی بیمار،آئی سی یو میں داخل

سرینگر// بزرگ قائد سید علی شاہ گیلانی کے فرزند ڈاکٹر نعیم گیلانی کی چھاتی میں اچانک درد ہونے کے بعد اُنہیں ہنگامی طور اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُنہیں انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔سید گیلانی کے یہاں سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نعیم نے سہ پہر کو چھاتی میں شدید درد کی شکایت کی جسکے بعد اُنہیں فوری طور اسپتال پہنچایا گیا ہے۔واضح رہے کہ نعیم گیلانی دل کے مریض ہیں اور 2009میں دل کا شدید دورہ پڑنے سے بال بال بچے ہیں۔اُنکے دل کا آپریشن بھی ہوچکا ہے اور اُنہیں دو اسٹنٹ ڈالے جاچکے ہیں جسکے بعد سے وہ ماہرینِ امراضِ دل کی مسلسل نگہداشت میں رہتے آئے ہیں۔

نعیم گیلانی دل کے مریض ہیں اور 2009میں دل کا شدید دورہ پڑنے سے بال بال بچے ہیں۔اُنکے دل کا آپریشن بھی ہوچکا ہے اور اُنہیں دو اسٹنٹ ڈالے جاچکے ہیں جسکے بعد سے وہ ماہرینِ امراضِ دل کی مسلسل نگہداشت میں رہتے آئے ہیں۔

دلچسپ ہے کہ کئی مزاحمتی کارکنوں کو گرفتار کرچکی تفتیشی ایجنسی نے نعیم گیلانی کو بھی منی لانڈرنگ کے زیرِ تفتیش معاملے میں طلب کیا ہوا ہے اور حُریت کانفرنس کے مطابق اُنہوں نے دلی روانہ ہونے کیلئے جہاز کی ٹکٹ بھی لے رکھی تھی لیکن وہ اچانک بیمار ہوگئے۔حُریت ترجمان نے کہاہے کہ نعیم گیلانی مسلسل طبی نگہداشت میں رہتے آرہے ہیں اور کوئی بھی ذہنی دباو اُنکی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Exit mobile version