پہلگام میں درخت گرنے سے کار تباہ،لڑکی اور لڑکا لقمہ اجل

پہلگام// (شبیر احمد) جنوبی کشمیر میں شہرہ آفاق سیاحتی مرکز پہلگام کی بیتاب ویلی میں ایک اندوہناک حادثے میں ایک لڑکی سمیت دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ حادثے میں اُنکی کار پوری طرح تباہ ہوچکی ہے۔ حادثے میں مزید دو افراد شدید زخمی ہیں جنکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ حادثہ اُسوقت پیش آیا کہ جب بیتاب ویلی سے گذر رہی ایک ایون کار رجسٹریشن نمبر JK01W-8167 پر ایک بھاری درخت گر آیا اور کار مکمل طور تباہ ہوگئی۔ کار میں سوا عُظمیٰ حمید دختر عبدالحمید ساکنہ پانپور موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئیں جبکہ زخمیوں میں سے ہلال احمد بٹ ولد عبدالرزاق ساکنہ بمنہ سرینگر نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ حادثے میں مزید دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اُنکی حالت نازک ہے۔

Exit mobile version