پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ٹہب علاقہ میں سرکاری فورسز نے ایک مختصر جھڑپ میں دو جنگجووں کو مار گرایا ہے جبکہ اینکاونٹر ابھی جاری ہے۔ علاقے میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر فوج،جموں کشمیر پولس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) اور دیگر سرکاری فورسز نے کل دیر رات یہاں کا محاصرہ کر لیا تھا اور صبح ہونے پر جونہی فورسز جنگجووں کا ٹھکانہ بنے مکان کی طرف بڑھیں اُنہوں نے فائرنگ کرکے جھڑپ چھیڑ دی۔
ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک دو جنگجو مارے جاچکے ہیں جن کی شناخت ہونا باقی ہے۔ یہ بات بھی وثوق سے معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ آیا ابھی مزید کوئی جنگجو پھنسے ہوئے ہیں یا یہاں یہی دو جنگجو موجود تھے کہ جنہیں مار گرایا جا چکا ہے۔ علاقے میں گولیوں کی گن گرج ہے اور تفصیلات کا انتظار ہے۔