اونتی پورہ// (بلال حبیب) جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقہ میں تین ماہ سے اپنے باپ سمیت لاپتہ دو میں سے ایک بچے کی لوش دریائے جہلم سے بر آمد ہوئی ہے جبکہ باپ بیٹی کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔پولس ذرائع نے بتایا کہ 9سال کے منیب مشتاق ڈِجو کے لاپتہ ہوجانے کے بعد اُنکی لاش جمعہ کی شام کو برآمد کر لی گئی ہے۔
منیب مشتاق اپنے والد مشتاق احمد اور چھوٹی بہن سائرہ(5)سمیت 22اپریل کو،پلوامہ ضلع میں نائنہ بٹپورہ کے، گھر سے کہیں کیلئے نکلنے کے بعد اچانک لاپتہ ہوگئے تھے اور ابھی تک تینوں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں لگ پایا تھا۔
منیب مشتاق اپنے والد مشتاق احمد اور چھوٹی بہن سائرہ(5)سمیت 22اپریل کو،پلوامہ ضلع میں نائنہ بٹپورہ کے، گھر سے کہیں کیلئے نکلنے کے بعد اچانک لاپتہ ہوگئے تھے اور ابھی تک تینوں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں لگ پایا تھا۔تینوں کی گمشدگی کے بارے میں پولس کے پاس پہلے سے رپورٹ درج ہے تاہم اسکا ابھی تک کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہو سکا تھا۔ایک پولس اہلکار نے بتایا کہ منیب کی لاش کل شام ڈوگری پورہ اونتی پورہ کے قریب دریائے جہلم کے پانیوں پر تیرتی ہوئی پائی گئی اور لوگوں نے فوری طور پولس کو مطلع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منیب کی لاش مل جانے کے بعد پولس کے زیرِ تحقیقات اس معاملے کو اب نئی سمت ملی ہے اور ممکن ہے کہ پولس کیلئے اس پُراسرار معاملے کی گتھی کو سلجھانا کچھ آسان ہوجائے۔(بشکریہ کشمیر ریڈر)